ہفتہ 02 جولائی 2022 - 11:40:41 صبح

ڈی ایکس بی 24 جون سے 11دنوں کے لیے 24لاکھ سے زیادہ مسافروں کے خیر مقدم کے لیے تیار


دبئی، 23 جون، 2022 (وام) ۔۔ دبئی ایئرپورٹس نے ایک ایڈوائزری میں مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل (ڈی ایکس بی) اگلے دو ہفتوں کے دوران موسم گرما میں اسکول کی چھٹیوں اور عید الاضحی کی تعطیلات کے باعث غیر معمولی طور پر مصروف ہوگا۔

آپریٹر کے مطابق، 24 جون سے 4 جولائی کے درمیان ڈی ایکس بی سے تقریباً24لاکھ مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے جس کے دوران یومیہ اوسط ٹریفک 2لاکھ 14ہزارمسافروں تک پہنچ جائے گی۔ 2 جولائی کو2لاکھ 35ہزار سے زیادہ مسافروں کی یومیہ تعداد کے ساتھ مصروف ترین دن ہونے کی توقع ہے۔

اسی طرح مسافروں کی اتنی ہی تعداد 8 اور 9 جولائی کو عید الاضحی کے اختتام پر متوقع ہے۔

اس صورتحال کے تناظر میں دبئی ایئرپورٹس ایئر لائنز، کنٹرول اتھارٹیز اور کمرشل اور خدمات فراہم کرنے والے پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ مسافروں کو کرب سے لے کر بورڈنگ گیٹس تک بغیر کسی تکلیف کے خدمات فراہم کی جاسکیں، آپریٹر نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ چھٹیوں کے دوران رش سے بچنے کے لیے چند آسان تجاویز پر عمل کریں:جس کے مطابق

1۔ جس مقام کے لیے سفر کر رہے ہیں اس کے تازہ ترین سفری ضوابط سے آگاہ رہیں اور ہوائی اڈے پر پہنچنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس مطلوبہ درستگی کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں۔فیملی کے ساتھ سفر کرنے والوں کو چاہئے کہ، 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے پاسپورٹ کنٹرول عمل کو تیز کرنے کے لیے اسمارٹ گیٹس کا استعمال کریں۔

2. اگر ٹرمینل 1 سے بیرونی سفر کر رہے ہیں، تو روانگی سے 3 گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچیں۔ وقت بچانے کے لیے جہاں بھی دستیاب ہو آن لائن چیک ان کا استعمال کیاجائے۔

3. ٹرمینل 3 سے سفر کرنے والے امارات کی آسان ابتدائی اور سیلف سروس چیک ان سہولیات استعمال کر سکتے ہیں۔

4. گھر پرہی سامان کا وزن ، دستاویزات کی پیشگی جانچ پڑتال اور سیکیورٹی چیک کی تیاری سے ہوائی اڈے پر کافی وقت بچایاجا سکتا ہے۔

5. ہوائی اڈے پر آنے اور جانے کے لیے دبئی میٹرو کا استعمال کیا جائے۔ عید کی تعطیلات کے دوران میٹرو کے اوقات میں توسیع کردی گئی ہے۔

6. دوست اور اہل خانہ اپنے مہمانوں کو آسانی سے وصول کرنے کے لیے ہوائی اڈے کے نامزد کار پارکس یا والیٹ سروس کا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ ٹرمینل 3 میں آنے والوں کے لیے فورکورٹ تک رسائی پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر مجاز گاڑیوں کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے۔

ائرپورٹ بحالی منصوبے کے لیے شمالی رن وے کی 45 دن تک بندش کے نتیجے میں استعداد میں کمی کے باوجود 2022 کے پہلے پانچ ماہ میں ڈی ایکس بی کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ ہوائی اڈے سے 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 1کروڑ36لاکھ مسافروں کی آؐدروفت ریکارڈ کی گئی اوراس سال کے اندازوں کے مطابق ڈی ایکس بی کی سالانہ ٹریفک2021 کی 2کروڑ91 لاکھ مسافروں کے مقابلے میں رواں سال دوگنا اضافے سے 5کروڑ87لاکھ ہوجائےگی۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303060167

WAM/Urdu