جمعہ 19 اگست 2022 - 2:15:24 صبح

سعودی محکمہ صحت کے25ہزار سے زیادہ اہلکار عازمین حج کی خدمت میں مصروف


منیٰ، 8 جولائی، 2022 (وام) ۔۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدلی نے کہا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر مقدس مقامات پر 23 ہسپتالوں میں25 ہزار سے زیادہ طبی عملہ عازمین حج کو صحت کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ وزارت عازمین حجاج کو تمام مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مقدس مقامات کے اسپتالوں میں 4ہزار654 ان پیشنٹ بیڈز ہیں جن میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں 1ہزار80 بیڈز کے علاوہ سن اسٹروک کے مریضوں کے لیے 238 بیڈز مختص کیے گئے ہیں اس کے علاوہ 175 ایمبولینسز کے علاوہ، جدید طریقے سے مکمل خدمات کی حامل والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید کہاکہ عازمین حج کی صحت کی صورتحال تسلی بخش ہے، اور ان میں صحت عامہ کو متاثر کرنے والی بیماریوں کا کوئی پھیلاؤ ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔ مراکز صحت سے اب تک 53ہزار سے زیادہ زائرین نے صحت کی سہولیات حاصل کی ہیں، جب کہ ورچوئل ہیلتھ سینٹرکی جانب سے 1,736عازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303064795

WAM/Urdu