Mon 11-07-2022 08:29 AM
ریاض، 11 جولائی، 2022 (وام) ۔۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسين إبراهيم طہ نے اس سال حج سیزن کے کامیاب انعقاد اور دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی بہترین میزبانی پرمملکت سعودی عرب کی تعریف کی ہے۔
کویت نیوز ایجنسی (کے یو این اے ) کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے مقدس فریضے کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کی بہترین خدمت پر دلی تعریف کااظہار کیا۔
ترجمہ۔ تنویر ملک
http://wam.ae/en/details/1395303065261