بدھ 10 اگست 2022 - 12:49:29 شام

ابوظہبی پولیس کاگاڑی چلانے والوں کومحفوظ ڈرئیونگ اور وادیوں سے گریز کرنے کی ہدایت


ابوظبی، 4 اگست، 2022 (وام) ۔۔ ابوظہبی پولیس نے موٹرسواروں پر زور دیا ہےکہ وہ شدید بارش اور خراب موسمی حالات کے دوران سڑکوں پر احتیاط سے گاڑی چلائیں اور وادیوں اور پانی کے تالابوں سے گریز کریں۔

ابوظہبی پولیس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہےکہ وہ سفر سے پہلے موسم کی پیشن گوئی دیکھیں اورسڑک پراپنی رفتار کم اور گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

ابوظہبی پولیس نے حدرفتار کی پابندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوران سفر موبائل کے استعمال اور اس سے تصاویر لینے سے اجتناب کرنے پر زور دیاہے کیونکہ ایسی صورتحال میں سڑک پر توجہ نہ دینے سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303072054

WAM/Urdu