بدھ 10 اگست 2022 - 12:40:22 شام

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کایمن میں جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم


نیویارک، 4 اگست، 2022 (وام) ۔۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے یمن میں جنگ بندی کی تجدید کا خیرمقدم کیا ہے۔گزشتہ کئی سالوں کے دوران یمن میں امن اور شہریوں کے تحفظ کا یہ سب سے اہم موقع ہے ۔

ایک باضابطہ بیان میں سلامتی کونسل کے اراکین نے اس امر پرزور دیا ہےکہ جنگ بندی نے اقتصادی اور سلامتی پر بات چیت میں پیشرفت کے لیے سیاسی ٹریک پر گہرائی سے اور جامع بات چیت شروع کرنے کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کی ہے۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ اس لمحے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر مذاکرات کو تیز کریں تاکہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی طرف سے تیار کردہ توسیعی جنگ بندی کی تجویز پر ایک جامع معاہدے تک پہنچا جاسکے۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی کا مکمل نفاذ اور توسیع شدہ جنگ بندی معاہدے پر متفقہ حوالوں کی بنیاد پر اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایک جامع سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کا موقع فراہم ہوگا۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303072065

WAM/Urdu