بدھ 10 اگست 2022 - 11:26:01 صبح

ادنوک ڈرلنگ کو 3.4ارب ڈالرسے زیادہ کے دو معاہدے دیے گئے


ابوظبی، 4 اگست، 2022 (وام) ۔۔ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) نے اعلان کیا ہےکہ 8 جیک اپ آف شور رگوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ادنوک ڈرلنگ کو مجموعی طور پر 3.4 ارب ڈالر ( 12.6ارب درہم ) سے زیادہ کے دو معاہدے دیے گئے ہیں۔

ادنوک آف شور کے ذریعے بالترتیب 1.5 ارب ڈالر(5.6 ارب درہم ) اور 1.9 ارب ڈالر(7 ارب درہم ) کی مالیت کے معاہدے ادنوک کی خام تیل کی پیداواری صلاحیت کو 2030 تک 5 ملین بیرل یومیہ (mmbpd) تک بڑھانے میں مدد کریں گے اور متحدہ عرب امارات کوگیس کی خود کفالت کے بنائیں گے۔ 15 سالہ معاہدوں کے دوران ادنوک ڈرلنگ کا جدید ترین رگ فلیٹ ادنوک اور اس کے اسٹریٹجک بین الاقوامی شراکت داروں کو ابوظہبی کے آف شور تیل اور گیس کے وسائل کو مزید کھولنے کے قابل بنائے گا جس سے ادنوک اور اس کے شراکت داروں کے لیے قدر میں اضافہ ہوگا۔

ایوارڈز کی 80 فیصد سے زیادہ قیمت ادنوک کے کامیاب ان کنٹری ویلیو (ICV) پروگرام کے تحت متحدہ عرب امارات کی معیشت میں واپس آئے گی جس سے مقامی اقتصادی ترقی اور تنوع میں مدد ملے گی۔ صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر اور ادنوک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او ڈاکٹر سلطان احمد الجابر نے کہاکہ یہ دنیا کی معروف سرمایہ کاری ترقی کو تیز کرنے، قدر بڑھانے اور ذمہ داری سے متحدہ عرب امارات کے وسائل کو غیر مقفل کرنے کے لیے ہماری ڈرلنگ سرگرمی کو نمایاں طور پر وسعت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ادنوک ڈرلنگ کا جدید ترین بیڑے اور مارکیٹ میں نمایاں صلاحیتیں، ایک اہم معاون ثابت ہوں گی کیونکہ ادنوک کم لاگت اور کم کاربن توانائی پیدا کرنے والے کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری 2030 کی حکمت عملی پر متحدہ عرب امارات کی معیشت کو ترقی دینے اور متنوع بنانے کے لیے ہماری دانشمند قیادت کی ہدایات کی حمایت میں ہے۔

ادنوک کے آف شور فیلڈز میں ڈرلنگ آپریشنز میں مدد کے لیے افرادی قوت اور آلات کے ساتھ جیک اپ رگوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو ادنوک کی پیداواری صلاحیت کا تقریباً نصف ہیں۔ ادنوک ڈرلنگ رگ فلیٹ سائز کے لحاظ سے مشرق وسطی کی سب سے بڑی قومی ڈرلنگ کمپنی ہے جس میں 105 ملکیتی رگیں ہیں جن میں 27 آف شور جیک اپ یونٹس شامل ہیں جو دنیا کے سب سے بڑے آپریشنل جیک اپ فلیٹوں میں سے ایک ہے۔

ادنوک آف شور جیسے صارفین کے لیے بڑے پیمانے پر ڈرلنگ کے معاہدوں کو جیتنے اور ان کی خدمت کرنے اور ابوظہبی کے پانیوں میں قابل ذکر صلاحیت کو کھولنے کے قابل بنانے کے لیے کمپنی کا وسیع و عریض رگ فلیٹ اور مارکیٹ کی معروف مہارت کلیدی محرک ہے۔

ادنوک نے حال ہی میں ادنوک ڈرلنگ کو اپنے ہیل اور گھاشا گیس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں مربوط ڈرلنگ سروسز اور آئی لینڈ ڈرلنگ یونٹس کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر(7.49 ارب درہم ) کے دو مزید ٹھوس معاہدوں سے نوازا ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303072033

WAM/Urdu