بدھ 10 اگست 2022 - 12:57:13 شام

سیکرٹری جنرل اوآئی سی کی امن،رواداری کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کےکردارکی تعریف

  • whatsapp image 2022-08-04 at 9.53.46 am
  • .jpg

جدہ، 4 اگست، 2022 (وام) ۔۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے امن اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کے کردارکی تعریف کی ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے امن، مذاکرات، بقائے باہمی اور اعتدال کی خدمت میں ابوظہبی فورم فار پیس کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے لیے مکمل طور پرتیارہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے یہ بیان گزشتہ روز ابوظہبی فورم فار پیس کے سیکرٹری جنرل المحفود بن بیہ سے ملاقات کے دوران دیا۔ ملاقات کے دوران المحفود بن بیاہ نے اسلامی ممالک کو متحد کرنے اور تعاون، یکجہتی اور امن کو فروغ دینے میں او آئی سی کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے ابوظہبی فورم فار پیس کی طرف سے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں او آئی سی کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303072041

WAM/Urdu