بدھ 10 اگست 2022 - 12:11:20 شام

متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 کے 1084 نئے مریض ، مزید 890 صحتیاب ، کوئی فوت نہیں


ابوظہبی ، 4 اگست ، 2022 (وام) ۔۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے مزید 2 لاکھ 42 ہزار 117 ٹیسٹ کیئے گئے ، اس عمل میں جدید ترین طبی تشخیصی آلات کا استعمال کیا گیا –

وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وباء کے متاثرین کی قومی سطح پر جلد تشخیص کرکے انہیں فوری ضروری علاج میسر کرنے کی مہم جاری ہے ۔ اس کے تحت ہونے والے اضافی ٹیسٹس کے نتیجے میں وباء کے نئے متاثرہ 1084 مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔

اس کے نتیجہ ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 95 ہزار 777 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں ، ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے اور انہیں ضروری علاج معالجہ بھی میسر کیا جارہا ہے –

وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے کسی کی جان ضائع نہیں ہوئی اور اس کے نتیجے میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2335 ہی رہی -

وزارت نے بتایا ہے کہ وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 890 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 74 ہزار 601 ہوگئی –

ترجمہ ۔ تنویر ملک –

https://wam.ae/en/details/1395303071912

WAM/Urdu