بدھ 10 اگست 2022 - 12:04:27 شام

متحدہ عرب امارات کا "ایک چین" کے اصول کے احترام پر زور


ابوظبی، 4 اگست، 2022 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کے ساتھ ساتھ "ایک چین" کے اصول کے احترام کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے استحکام اور بین الاقوامی امن پر اشتعال انگیز دوروں کے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کو یقینی بنانے کی کوشش میں سفارتی بات چیت کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303071964

WAM/Urdu