پیر 15 اگست 2022 - 10:48:22 صبح

نیا اینٹی ٹیومر ہائیڈروجیل کینسر کے خلاف مدد گار ہوسکتا ہے:چینی تحقیق


بیجنگ، 4 اگست، 2022 (وام) ۔۔ چینی سائنسدانوں نے ایک ہائیڈروجیل تیار کیا ہے جو کینسر کے علاج میں دوگنا موثرہوسکتا ہے ، کیونکہ یہ ٹیومر کو زیادہ درست طریقے سے ختم کرنے اور ٹیومر کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

چینی خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق سائنس ایڈوانسز جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں میٹل بیس بائیو میٹریل کی تفصیل دی گئی ہے جس میں حرارتی کارکردگی کو بڑھانے اور مائیکرو ویو ریڈی ایشن کے ذریعے ہیٹنگ زون کو محدود کرنے کے ذریعے ٹیومر کو ختم کرنے کی روایتی حکمت عملی کے استعمال کوبتایا گیا ہے۔

سوچھو یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف فنکشنل نینو اینڈ سافٹ میٹریلز کے سائنسدانوں نے کیلشیم اور مینگنیز آئنز کو ایک چھوٹے الجینٹ پر مبنی ہائیڈروجیل میں بند کیا جو ایک محدود، اور بیماری کی ہدف شدہ جگہ پر زیادہ گرمی پیدا کر سکتا ہے اور قریبی صحت مند بافتوں کو تھرمل نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ، اضافی ایکسٹرا سیلولر کیلشیم آئنز سے کینسر کے خلیے ہلکے تھرمل کے لیے حساس ہوجاتے ہیں جس سے وہ آسانی سے ختم ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعد، کینسر کے وہ خلیے جو جل کر مر جاتے ہیں، کیلشیم اور مینگنیز آئنز کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ وہ بنیادی موثر پیدائشی اور موافقت پذیر اینٹی ٹیومر مدافعتی ردعمل پیدا کرسکیں۔

سوچھو یونیورسٹی کے ساتھ تحقیق کے شریک مصنفین فینگ لیانگ زو اور لیو ژوانگ نے کہا کہ اس طریقہ کار میں فعال مالیکیولر راستے دونوں میٹاسٹیٹک اور دوبارہ جڑے ہوئے ٹیومر کی نشوونما کو روک سکتے ہیں۔

ترجمہ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303072072

WAM/Urdu