ہفتہ 26 نومبر 2022 - 5:14:24 شام

ادنوک ابوظہبی میراتھن کے منتظمین کاریس کےنئے روٹ اورتیاریوں کااعلان

  • ماراثون "أدنوك أبوظبي 2022 " يكشف عن مسار السباق بحلته الجديدة
  • ماراثون "أدنوك أبوظبي 2022 " يكشف عن مسار السباق بحلته الجديدة
  • ماراثون "أدنوك أبوظبي 2022 " يكشف عن مسار السباق بحلته الجديدة
  • ماراثون "أدنوك أبوظبي 2022 " يكشف عن مسار السباق بحلته الجديدة
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 8 ستمبر، 2022 (وام)۔۔ ادنوک ابوظہبی میراتھن کے منتظمین نے اس ریس کیلئے دارالحکومت کے بہت سے نمایاں مقامات سے گزرنے والے ایک نئے روٹ اور ابوظہبی کے بہت سے معروف کھیلوں کے کلبوں، پلیٹ فارمز، ایونٹس اور اقدامات پر مشتمل ایک توسیع شدہ ریس گاؤں کی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

ادنوک بزنس سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ یہ اقدامات اس سال کے آغاز میں کیے گئے کمیونٹی سروے کے نتیجے میں اٹھائے گئے ہیں جس میں شرکاء اور متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کے اراکین نے ی تجاویز دی تھیں ۔

اس سال کی میراتھن دوبارہ ادنوک ہیڈکوارٹر میں منعقد کی جائے گی اور بانی ٹائٹل اسپانسر نے ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے ساتھ قریبی تعاون سے ایونٹ کو مزید بڑھانے کے لیے کام جاری رکھا ہے۔ 

لانچ ایونٹ کے دوران ابوظہبی پولیس اور انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر (ITC) کے نمائندوں نے اس عالمی معیار کے ایونٹ کی حمایت کے لیے مختلف سرکاری اداروں کی ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کیا تاکہ لوگوں کو کم سے کم رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے۔ ا

دنوک ابوظہبی میراتھن 2022 اور اس کے ساتھ دوڑ کے فاصلے کے ساتھ ساتھ ریس سیریز ایڈیشن کے دو باقی ایونٹس کے لیے رجسٹریشن آفیشل ویب سائٹ https://www.adnocabudhabimarathon.com پر کی جاسکتی ہے۔ گزشتہ سال کی ادنوک ابوظہبی میراتھن میں ممتاز بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ایک ایک بڑی تعداد کے علاوہ مختلف عمروں اور صلاحیتوں کے 12,000 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ اس سال کی ریس میں شرکت میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303081759

WAM/Urdu