ہفتہ 26 نومبر 2022 - 4:10:42 شام

آئی پی ایف ورلڈ پیڈل چیمپئن شپ 2022 متحدہ عرب امارات میں ہوگی

  • للمرة الأولى.. الإمارات تستضيف بطولة العالم للبادل تنس 31 أكتوبر
  • للمرة الأولى.. الإمارات تستضيف بطولة العالم للبادل تنس 31 أكتوبر
  • للمرة الأولى.. الإمارات تستضيف بطولة العالم للبادل تنس 31 أكتوبر

دبئی، 15 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن نے آئی پی ایف ورلڈ پیڈل چیمپیئن شپ 2022 متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے،دوسال بعد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی یو اے ای پیڈل ایسوسی ایشن (یو اے ای پی اے) کرے گی۔ یو اے ای پی اے کے زیر اہتمام اور دبئی اسپورٹس کونسل اور دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت (ڈی ای ٹی) کے تعاون سے دبئی ورلڈ پیڈل چیمپئن شپ 31 اکتوبر سے 5 نومبر تک دبئی ڈیوٹی فری ٹینس سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے، یو اے ای پی اے نے چھ روزہ بین الاقوامی ٹیم مقابلے کے لیے 5ہزار نشستوں والے اسٹیڈیم میں تبدیلی کرنے کامنصوبہ پیش کیا۔ یو اے ای پی اے کے صدر شیخ سعید بن مکتوم بن جمعہ المکتوم نے کہاکہ دبئی ورلڈ پیڈل چیمپئن شپ کے انعقاد سے پورے ملک میں پیڈل کو فروغ ملے گا جہاں یہ کھیل پہلے ہی ہر عمر کے مردوں اور عورتوں میں مقبولیت میں حاصل کررہا ہے امید ہے کہ یہ عالمی معیار کا ایونٹ پیڈل کے عالمی دارالحکومت کے طور پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔ شیخ سعید نے مزید کہا کہ دنیا کی بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ جو اگلے ماہ متحدہ عرب امارات آرہے ہیں، ہم دبئی ڈیوٹی فری ٹینس اسٹیڈیم کو عارضی طور پر تبدیل کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں جو کئی دہائیوں سے ٹینس کے کھیل کا مشہور مقام ہے۔ دبئی ورلڈ پیڈل چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کی الگ الگ کیٹیگریز ہوں گی، ہر مقابلے میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ متحدہ عرب امارات کی مردوں کی قومی ٹیم ہوم ٹرف پر آئی پی ایف ورلڈ پیڈل چیمپئن شپ میں پہلی بار شرکت کرے گی۔آٹھ رکنی دستہ خلیج عرب کی نمائندگی کرے گا ،چیمپئن شپ میں اس کھیل کے سرکردہ ممالک ارجنٹائن، بیلجیم، برازیل، چلی، ایکواڈور، مصر، فرانس، اٹلی، میکسیکو، پیراگوئے، اسپین اور یوراگوئے شامل ہیں۔ یورپی کوالیفائنگ کے فائنل راؤنڈ کے بعد مزید تین ممالک کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں ہوگا۔ خواتین کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی قومی ٹیموں میں ارجنٹائن، بیلجیئم، برازیل، چلی، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، میکسیکو، نیدرلینڈز، پیراگوئے، اسپین، یوراگوئے اور امریکا شامل ہیں جن کے ساتھ مزید دو یورپی ٹیموں کا براعظمی کوالیفائر میں فیصلہ ہونا ہے۔ ڈی ای ٹی کی ایجنسی، دبئی فیسٹیولز اور ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کے سی ای او احمد الخاجہ کا کہنا ہے کہ سینکڑوں ایلیٹ پیڈل پلیئرز، کوچنگ اسٹاف اور ان کے اہل خانہ کی کھیلوں کے اس سب سے بڑے ایونٹ کے لیے دبئی آمد سے امارت کی معیشت کو سیاحتی شعبے کی شراکت میں اضافے سے مزید فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں کھیلوں کے شائقین میں پیڈل کے جنون میں اضافہ ہورہا ہے امید ہے کہ شہر کی پیڈل کمیونٹی ورلڈ پیڈل چیمپیئن شپ کے دوران دنیا کے بہترین مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرے گی۔ ترجمہ۔تنویر ملک

https://wam.ae/en/details/1395303083589

WAM/Urdu