جمعہ 30 ستمبر 2022 - 7:10:45 شام

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سوڈان کی شمالی ریاست میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی

  • المساعدات الإغاثية الإماراتية تصل إلى قرى "ولاية الشمالية" السودانية الأكثر تضررا من الفيضانات

ویڈیو تصویر

خرطوم، 17 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر (ای آر سی) کی فیلڈ ٹیموں نے سوڈان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی ہیں۔ شمالی ریاست کے دنقلا کے علاقے میں 7ہزار سے زیادہ دیہاتیوں کوفراہم کی گئی امداد، سوڈان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری امدادی کوششوں کا حصہ ہے۔ ہوائی جہازوں کے ذریعے متعدد ریاستوں اور دیہاتوں میں طوفانی بارشوں سے متاثر ہونے والوں کی مدد کی کارروائیاں جاری ہیں۔ امداد حاصل کرنے والوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اس بدترین انسانی تباہی سے نمٹنے میں مدد کی جس سے بہت زیادہ جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ متاثرین نے اس دوردراز علاقے میں کھانے پینے کی اشیا اور پناہ گاہوں کا سامان فراہم کرنے پر ای آر سی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ شمالی ریاست کے قائم مقام گورنر البغیر احمد علی نے امارات نیوز ایجنسی (وام) کو بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے متحدہ عرب امارات کی امدادی کوششوں نے ریاست کے عوام کو درپیش مشکلات اور خطرات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ .

انہوں نے کہا کہ سوڈانی عوام کو درپیش ان مشکل حالات میں خوراک اور پناہ گاہ کی امداد کی فراہمی متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی فراخدلی کا ثبوت ہے۔ ہم اس حمایت اور مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کی دانشمند قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو گہرے دو طرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمہ۔تنویرملک http://wam.ae/en/details/1395303084174

WAM/Urdu