جمعہ 30 ستمبر 2022 - 8:20:42 شام

اوپیک میں جمعہ کو تیل کی یومیہ قیمت 70ء95 ڈالر فی بیرل رہی


ویانا ، 19 ستمبر ، 2022 (وام) ۔۔ اوپیک سیکریٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اوپیک باسکٹ میں شامل 13 خام تیلوں کی قیمت گزشتے ہفتے جمعہ کو 70ء95 ڈالر فی بیرل رہی تھی ۔ اس سے گزشتہ روز یہ قیمت 30ء97 ڈالر فی بیرل رہی تھی – اوپیک کی ریفرنس باسکٹ میں جو خام تیل شامل ہیں وہ شاران بلینڈ (الجزائر) ، گیراسول (انگولا) ، دجینو (کانگو) ، زافیرو (ایکویٹوریل گینی)ٰ ، ربی لائٹ (گبون) ، ایران ہیوی آئل (ایران) ، بصرہ میڈیم (عراق) ، کویت ایکسپورٹ ( کویت) ، اسیدر (لیبیا) ، بونی لائٹ (نائیجریا ) عرب لائٹ (سعودی عرب) ، مربان (یو اے ای) اور میری ( وینزویلا) ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک –

https://wam.ae/en/details/1395303084557

WAM/Urdu