جمعہ 30 ستمبر 2022 - 8:56:23 شام

 مصدر سٹی اور یو اے ای خلائی ایجنسی  کا اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کے لیے جامع بزنس پیکیج کااعلان

  • "مصدر" و"الإمارات للفضاء" تطلقان حزمة أعمال للشركات الناشئة والصغيرة والمتوسطة ضمن منطقة الفضاء الاقتصادية
  • "مصدر" و"الإمارات للفضاء" تطلقان حزمة أعمال للشركات الناشئة والصغيرة والمتوسطة ضمن منطقة الفضاء الاقتصادية

ابوظہبی، 21 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ مصدر سٹی نے متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی کی شراکت داری سے خلائی شعبے سے متعلقہ اسٹارٹ اپس اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے ایک نیا بزنس انکیوبیشن اور ایکسلریشن پیکج متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ مصدر سٹی ابوظہبی کے خلائی اقتصادی زون پروگرام میں شامل ہوسکیں گے۔ یو اے ای اسپیس ایجنسی کے تعاون سے جنوری 2022 میں شروع کیا گیا، خلائی اقتصادی زون پروگرام یو اے ای اسپیس ایجنسی کے اسپیس اکنامک زونز پروگرام کے تحت پہلا خلائی ٹیکنالوجی کا مرکز ہے ۔ یہ زون عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے، دفتری جگہ اور وہاں موجود ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپس کے لیے ایک مربوط کاروباری ماحول فراہم کرتا ہے۔ مصدر سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراحمد باغوم نے اس حوالے سے کہا کہ مصدر سٹی نے ایک منفرد نظام تیارکیا ہے جو کاروبار اور جدت کو ایک ساتھ فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔یو اے ای کے پہلے اسپیس اکنامک زون کی میزبانی کے لیے یو اے ای اسپیس ایجنسی کے ساتھ ہماری شراکت داری دنیا بھر کے باصلاحیت پیشہ ورافراد کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اس کے ساتھ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے خلائی شعبے میں کاروباری اور اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دینابھی اس کا مقصد ہے۔ یہ نیا کاروباری پیکج خلائی شعبے سے متعلقہ کمپنیوں کے لیے اضافی فائدے مہیا کرتاہے اور ہم ان کے لیے ایسا کاروباری ماحول دینا چاہتے ہیں جو کامیابی کو فروغ دیتا ہو۔ اس پیکیج کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ابراہیم القاسم نے کہا کہ خلا متحدہ عرب امارات کے لیے اہمیت کا ایک بڑا اسٹریٹجک شعبہ ہے، جس میں جدت، اقتصادی ترقی، اور قومی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کی صلاحیت ہے۔ مصدر سٹی میں خلائی اقتصادی زون کی جانب سے یہ نیا پیکج پروگرام، خلائی شعبے میں مزید کاروباری اداروں کو راغب کرنے اور ترقی دینے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ خلائی زون میں شامل ہونے والے نئے کاروباری ادارے رجسٹریشن اور لائسنسنگ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں، جس میں مصد سٹی فری زون اور یو اے ای خلائی ایجنسی لانچ سیکٹر، سیٹلائٹ کمیونیکیشن، لاجسٹکس، ڈیٹا انیلسز سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں خلا سے متعلقہ کمپنیوں کے لیے کاروباری لائسنس فراہم کرتی ہے۔ اسپیس اکنامک زونز پروگرام کے رکن کی حیثیت سے کاروباری اداروں کوایک مربوط پیکج پیش کیا جائے گا، جس میں انکیوبیشن، رہنمائی، نیٹ ورکنگ، سرمایہ کاری مواقع،اورمعروف عالمی تحقیقی مراکز کے ساتھ شراکت داری کا مواقع شامل ہیں۔مزید برآں، اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز اپنے ملازمین کے لیے ایمپلائمنٹ ویزا، ریذیڈنسی سٹیمپنگ، میڈیکل فٹنس، اور امارات آئی ڈی جیسی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک https://wam.ae/en/details/1395303085299

WAM/Urdu