بدھ 05 اکتوبر 2022 - 6:31:36 صبح

ابوظہبی 2023میں دوسری انوسٹوپیا سالانہ کانفرنس کی میزبانی کریگا

ویڈیو تصویر

ابوظبی، 21ستمبر، 2022 (وام)۔۔ ابوظہبی محکمہ اقتصادی ترقی کے تعاون سے یکم سے دو مارچ 2023 کو ابوظہبی دوسری انوسٹوپیا سالانہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس کا موضوع "تبدیلی کے وقت میں مواقع کا تصور کرنا" ہے۔

اس بات کا اعلان وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری نے ایک نیٹ ورکنگ سیشن کے دوران کیا جس کا اہتمام انویسٹوپیا اور ابو ظہبی محکمہ اقتصادی ترقی نے ابوظہبی میں کیا تھا۔

سیشن میں انویسٹوپیا کے شراکت داروں، سینئر حکام اور سرکاری اور نجی شعبوں کے سی ای اوز نے شرکت کی۔ انوسٹوپیا 2023 عالمی سرمایہ کاری میں ان تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرے گا جنہوں نے ورچوئل رئیلٹی، پائیدار اور گرین اکانومی سے متعلق نئے معاشی تصورات کو جنم دیا ہے اور فوڈ ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، موسمیاتی اور نئی ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترجیحات پر اثرات مرتب کیے ہیں۔

وزیر اقتصادیات نے کہاکہ عالمی معیشتوں کو اس وقت درپیش چیلنجوں نے پائیدار ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے قابل نئے اقتصادی شعبوں کے ذریعے مزید حل تیار کرنے کی تزویراتی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انوسٹوپیا سالانہ کانفرنس اگلے سال اپنے نئے ایڈیشن میں ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی، آب و ہوا، خوراک اور توانائی میں سرمایہ کاری کے مواقع کی ایک نئی نسل جو پائیدار ترقی اور مستقبل کی معیشتوں کے بنیادی ستونوں کے لیے ایک حقیقی شرط بن گئی ہے پر غور کرے گی۔

عبداللہ بن طوق المری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اگلے 50 سال کے لیے ایک نئے ترقیاتی ماڈل کی طرف منتقلی کاایک ہدف مقرر کیا ہے جو دنیا کے لیے زیادہ کھلا ہے اور جدید ٹیکنالوجی، ہنر، تخلیقی صلاحیتوں اور ابھرتے ہوئے خیالات پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انوسٹوپیا ایک اہم اقدام ہے جو قومی عزائم کی حمایت کرتا ہے، عالمی سرمایہ کاری کے مکالمے کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی جگہ فراہم کرتا ہے اور نئے اور پائیدار ترقی کے مواقع پیدا کرنے والے اختراعی خیالات کے آغاز میں تعاون کرتا ہے۔

ابوظہبی محکمہ اقتصادی ترقی کے چیئرمین محمد علی الشرافہ نے کہاکہ انوسٹوپیا کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد عالمی سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر متحدہ عرب امارات کی ساکھ کو مزید مستحکم کرنے کی ہماری کوششوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ابوظہبی کی پوزیشن کو فروغ پزیر اور ترجیحی کاروباری ہاٹ سپاٹ کے طور پر مزید فعال اور مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی نے ایک معاون کاروباری ماحول، بے مثال رابطہ اور بنیادی ڈھانچہ اور ایک کاروباری ذہنیت کو پروان چڑھایا ہے جو سرمایہ کاروں کو ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انوسٹوپیا "50 کے منصوبوں" کے تحت اہم اسٹریٹجک اقدامات میں سے ایک ہے اور یہ موجودہ اور مستقبل کے معاشی رجحانات اور ہماری قومی معیشت کی مسابقت کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303085493

WAM/Urdu