جمعہ 30 ستمبر 2022 - 8:40:55 شام

 عبداللہ بن زاید کی نیویارک میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

  • عبدالله بن زايد يلتقي الأمين العام لحلف
  • عبدالله بن زايد يلتقي الأمين العام لحلف
  • عبدالله بن زايد يلتقي الأمين العام لحلف
  • عبدالله بن زايد يلتقي الأمين العام لحلف
ویڈیو تصویر

نیویارک، 22 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے شمالی بحر اوقیانوس معاہدہ تنظیم (نیٹو) کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور نیٹو کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اوران پر تبادلہ خیال کیاگیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر شیخ عبداللہ نے متحدہ عرب امارات اور نیٹو کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات اور نیٹو کے درمیان منفرد شراکت داری قائم ہے جس کا مقصد خطے میں استحکام کو فروغ اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے ۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے خطے میں امن کے حصول اور علاقائی اور عالمی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی شاندارا کوششوں اور شراکت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے دنیا کے مختلف حصوں میں اس کی اہم امدادی اور ترقیاتی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی اور معاون وزیر برائے سیاسی امور اور اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ سفیر لانا نسیبہ بھی موجود تھیں۔

ترجمہ۔ تنویرملک

https://wam.ae/en/details/1395303085654

WAM/Urdu