بدھ 05 اکتوبر 2022 - 5:32:35 صبح

خلیج کے مرکزی بینکوں نے شرح سود میں اضافہ کر دیا


ابوظہبی، 21 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے بینچ مارک ریٹ میں اضافے کے بعد سعودی عرب، کویت، قطر اور بحرین کے مرکزی بینکوں نے شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ خلیج کے مرکزی بینکوں نے یہ اقدام یو ایس فیڈرل ریزرو کی جانب سے بدھ کے روز بینچ مارک شرح سود کو فیصدی پوائنٹ کے تین چوتھائی اضافے سے 3.00%-3.25% کی حد تک بڑھانے کے بعد اٹھایا ہے،امریکی فیڈرل ریزور کی جانب سے شرح سود میں یہ 1994 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک (سی بی یواے ای) نے اوور نائٹ ڈپازٹ فیسیلٹی (او ڈی ایف) پر لاگو بنیادی شرح کو 75 بیس پوائنٹس اضافے سے 2.4% سے 3.15%کرنے کافیصلہ کیا ہے جو جمعرات، 22 ستمبر سے لاگو ہے۔

امریکی فیڈرل ریزور کی جاب سے شرح سود میں اضافہ اس کے دو روزہ پالیسی اجلا س کےبعد بدھ کوکیا گیا تھا،جو رواں سال کا پانچواں اور مسلسل تیسری بار تین چوتھائی پوائنٹ کااضافہ ہے۔

ترجمہ۔ تنویر ملک

https://wam.ae/en/details/1395303085557

WAM/Urdu