جمعہ 30 ستمبر 2022 - 9:03:27 شام

عبداللہ بن زاید کی نیویارک میں متعدد ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقات

  • عبدالله بن زايد يلتقي عددا من وزراء خارجية الدول المشاركة في الجمعية العامة للأمم المتحدة

ویڈیو تصویر

نیویارک، 22 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی۔

عزت مآب نے لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلیئس لینڈزبرگز، جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ جان لیپاوسک، پولینڈ کے وزیربرائے خارجہ امور زبگنیو رایو، ناروے کی وزیر خارجہ Anniken Huitfeldt ، ایسٹونیا کے وزیر خارجہ ارماس رینسالو اور بارباڈوس کے وزیر خارجہ جیروم زیویئر والکاٹ نے ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے ایجنڈے میں شامل متعدد امور کا جائزہ اور یوکرین بحران، توانائی اور خوراک کے بحران اور عالمی منڈی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی کوششوں سمیت تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس حوالے سے شیخ عبداللہ بن زاید نے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے متنوع مواقع پیدا کرنے کے لیے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے عالمی شراکت داری اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زوردیا۔

ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات اور ان ممالک کے درمیان اقتصادی، سرمایہ کاری، تعلیمی، ثقافتی، سیاحت، زرعی، غذائی تحفظ، قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور شراکت داری پر مبنی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزراءخارجہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور اس حوالے سے پیش رفت کے حصول کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا، جس کا براہ راست تعلق مختلف ممالک میں پائیدار ترقی اور اقتصادی خوشحالی سے ہے۔

ان ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات میں 2023 میں 28ویں پارٹیز کانفرنس (سی اوپی28 ) کے انعقاد کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پرشیخ عبداللہ بن زاید نے ایل سلواڈور کی وزیر خارجہ جوانا الیگزینڈرا سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ انہیں ہر سطح پر مزید ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد شیخ عبداللہ بن زید اور الیگزینڈرا نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت اور متحدہ عرب امارات اور ایل سلواڈور کے درمیان مشترکہ کمیٹی کے قیام سے متعلق مفاہمت کی الگ الگ دو یاداشتوں پر دستخط بھی کیے۔

ان ملاقاتوں میں وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراھیم الھاشمی، وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات مریم بنت محمد المھیری، سیاسی امور کی معاون وزیر اور اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ سفیر لانا نسیبہ،وزارت خارجہ وبین الاقوامی تعاون میں معاون وزیر برائے ثقافتی امور و عوامی سفارت کاری عمر سیف غباش بھی موجودتھے۔

ترجمہ۔ تنویرملک

https://wam.ae/en/details/1395303085644

WAM/Urdu