جمعہ 30 ستمبر 2022 - 7:41:43 شام

ڈی سی ٹی ابوظہبی کا موسم سرما کی جوش وخروش اور ولولہ انگیز تقریبات کے شیڈول کااعلان

  • 180 يوماً من الحماس والترفيه في أجندة فعاليات أبوظبي
  • 180 يوماً من الحماس والترفيه في أجندة فعاليات أبوظبي
  • 180 يوماً من الحماس والترفيه في أجندة فعاليات أبوظبي
  • 180 يوماً من الحماس والترفيه في أجندة فعاليات أبوظبي
  • 180 يوماً من الحماس والترفيه في أجندة فعاليات أبوظبي
  • 180 يوماً من الحماس والترفيه في أجندة فعاليات أبوظبي

ابو ظہبی، 22 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی (ڈی سی ٹی ابوظہبی) نے سال 2022/2023 کے موسم سرما کے لیے اپنی سلسلہ وار تقریبات کااعلان کیا ہے ۔

تقریبات کا ٹی وی ٹاک شو سٹائل میں ہونے والے لانچنگ ایونٹ کے دوران اعلان کیاگیا،جس کے مطابق 180 دنوں پر مشتمل ابوظہبی کیلنڈر میں علاقائی اور بین الاقوامی فنکاروں کے غیر معمولی کنسرٹس، کھیلوں کے مقابلے و ای-اسپورٹس ، ثقافتی میلے، لائیو انٹرایکٹو فیملی شوز، شائقین کی تفریح کے کنسرٹس اور ناقابل فراموش تھیٹر، اوپیرا اور ڈانس پرفارمنس شامل ہیں۔

ابوظہبی کیلنڈر میں جن ایونٹس کاسب کو انتظار ہے ان میں اسٹنگ،اندریا بوچلی،اور اے آر رحمان کے لائیو کنسرٹس،فرسٹ این بی اے ابوظہبی گیمز، ابوظہبی شو ڈاؤن ویک کی واپسی،یو ایف سی280 میں اولیوائر اورمخاشیف کا مقابلہ،ڈزنی کادی لائن کنگ اور آئیفا ایوارڈز ابوظہبی 2023،شامل ہیں جبکہ وائرلیس فیسٹیول مارچ 2023 میں ابوظہبی میں ڈیبیو کرے گا۔

ڈی سی ٹی میں ڈائریکٹر جنرل برائے سیاحت صالح محمد الجزيری کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی کیلنڈر کے اس سیزن میں رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے سنسنی خیز پروگرامز پیش کیے جائیں گے،جو ہم دنیا بھر کے شائقین کے سامنے پیش کرنے کے منتظر ہیں۔ان میں شاندار میوزیکل ایکٹس اور ایکشن سے بھرپور کھیلوں کےمقابلے شامل ہیں ۔

ایجنڈا میں بھرپور اور ناقابل یقین حد تک متنوع پروگرامز شامل کیے گئے ہیں جن کے ذریعے دوست ایک دوسرے سے ملیں گے ،نوجوانوں میں جوش پیدا ہوگا اور خاندانوں کو ناقابل فراموش لمحات میسر آئیں گے۔

میرال کے سی ای او محمد عبد اللہ الزعابی نے اس حوالے سے کہاکہ ڈی سی ٹی ابوظہبی کے ساتھ ہمارے تعاون اور ہمارے قابل اعتماد شراکت داروں کی مدد سے، ابوظہبی یاس جزیرے اور امارت بھر میں ایکشن سے بھرپور عالمی معیار کے ایونٹس کا انعقاد کرے گا۔

اس سیزن میں، پُرجوش کنسرٹس سے لے کر ثقافتی تہوار شامل ہیں ، جن کا مقصد ہر عمر کے رہائشی افراد اور سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں تفریحی تجربات فراہم کرنا ہے۔ بلپی دی میوزیکل کو پہلی بار ابوظہبی میں پیش کرنے کے حوالے سے فلیش انٹرٹینمنٹ کے سی ای او جان لکریش نے کہاکہ تفریحی صنعت کے بڑے ادارے کے طور پرہماری اولین ترجیح سامعین کی خواہش ہے کہ وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور اس خطے میں بہترین عالمی فنکاروں کے پروگرامز اور ایونٹس کے انعقاد کے حوالے سے فلیش انٹرٹینمنٹ کا طویل ٹریک ریکارڈ ہے۔ ابوظہبی میں اگلے سال وائرلیس فیسٹیول کے آغاز کے آغاز کے حوالے سے لائیو نیشن مینا کے صدر جیمز کریوین نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں 200 سے زیادہ قومیتوں کے افراد کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم موسیقی کے بدلتے ہوئے رجحان کو پیش کریں۔

ہپ ہاپ پورے خطے میں سب سے زیادہ مقبول موسیقی کی اصناف میں سے ایک ہے اور مارچ میں ابوظہبی میں وائرلیس فیسٹیول کا آغاز پورے خطے میں موسیقی کے شائقین کے لیے ایک بہت بڑا ڈرا ہوگاجو مقامی فنکاروں کو بھی ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ وزٹ ابوظہبی ویب سائٹ سے رہائشی افراد اور سیاح ابوظہبی کیلنڈرکی تقریبات کے شیڈول کے مطابق شرکت کے لیے اپنی تیاری کرسکتے ہیں۔ 

ترجمہ۔ تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303085910

WAM/Urdu