منگل 04 اکتوبر 2022 - 2:01:34 شام

متحدہ عرب امارات تحفظ توانائی اوراسکی پائیداری کا علمبردار ہے:حمدان بن زاید


ابوظبی، 22ستمبر، 2022 (وام)۔۔ الظفرہ خطے میں حکمران کے نمائندے شیخ حمدان بن زاید آل نھیان نے کہا ہےکہ پوری دنیا میں ہونے والی پیش رفت اور چیلنج پائیدار ترقی کےسنگ بنیاد تحفظ توانائی کے بارے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے مناسب طویل مدتی وژن اور صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے مستقبل کے حوالے سے سوچ کی تصدیق کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الظفرہ میں براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا آغاز متحدہ عرب امارات کے نیٹ زیرو 2050 اسٹریٹجک اقدام کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کامیاب کوششوں کو اجاگر کرتا ہے جس میں ملک کے ماحول دوست توانائی کے ذرائع کو متنوع بنا کر مقامی کاربن کے اخراج کو کم کیا گیا ہے۔

براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹس نے پرامن جوہری توانائی کے شعبے میں اماراتی انجینئرز، آپریٹرز اور ماہرین کی ایک ممتاز نسل تیار کی ہے جو سب سے محفوظ اور ماحول دوست شعبوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نسل نے متحدہ عرب امارات کے پرامن نیوکلیئر انرجی پروگرام کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں پائیدار ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

شیخ حمدان نے کہاکہ براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا آپریشن ملک بھر میں تحفظ توانائی کو یقینی بنائے گا اور جوہری توانائی کے شعبے کو وافر، قابل بھروسہ اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار میں کلیدی ذریعہ بنانے کے لیے ملک کی جاری کوششوں کی نشاندہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اماراتی ماہرین کی ممتاز کوششوں کو اجاگر کرتی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کی مسلسل حمایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے اور اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ براکہ کے لیے ایک نئی کامیابی ہے جو کاربن کے بغیر معیشت بنانے میں مدد کرے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی ضمانت دے گی۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303085890

WAM/Urdu