جمعہ 30 ستمبر 2022 - 8:05:57 شام

عبداللہ بن زاید کی نیویارک میں متعدد ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقات


نیویارک، 23 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ وزیر برائےامور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی ہے.

عزت مآب نے اسپین کے وزیر جوز مینوئل البرس، کوٹ ڈی آئیوری کی وزیر خارجہ کنڈیا کمارا، فلپائن کے خارجہ امور کے سیکرٹری اینریک منالو،پیرا گوئے کے وزیر خارجہ جولیو سیزر رامی ریز، بیلجیم کی وزیرخارجہ ہادجالاہبب، تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ دان پرامودونائی، قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مختار تلیبردی، نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ووبکے ہوئکسترا، مونٹی نیگرو کے خارجہ امور کے وزیررانکو کریوکاپک اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے ایجنڈے میں شامل متعدد امور کا جائزہ اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور توانائی کی موثر فراہمی سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات اور ان ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، شراکت داری اور کئی شعبوں بشمول قابل تجدید توانائی، سرمایہ کاری، اقتصادی، تعلیمی، سیاحت، ثقافتی اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقاتوں کے دوران، 2023 میں متحدہ عرب امارات میں موسمی تبدیلی سے متعلق ہونے والی فریقین کی 28ویں کانفرنس (سی اوپی28) کے انعقاد کی تیاریوں کابھی جائزہ لیاگیا۔ بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی، وزیر مملکت شیخ شخبوط بن نهيان بن مبارك آل نهيان اور وزیر مملکت احمد علی الصایغ بھی ان ملاقاتوں کے دوران موجودتھے۔

ترجمہ۔ تنویر ملک

https://wam.ae/en/details/1395303086061

WAM/Urdu