منگل 04 اکتوبر 2022 - 1:03:07 شام

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی جانب  سے نیویارک میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا اہتمام

  • عبدالله بن زايد يقيم حفل استقبال رسمي في نيويورك

ویڈیو تصویر

نیویارک، 23 ستمبر، 2022 (وام) ۔۔ وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یواین جی اے) کے 77ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

استقبالیہ تقریب میں متعدد ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت، خلیج، عرب اور دیگردوست ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں اور امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور یو این جی اے میں متحدہ عرب امارات کے سرکاری وفد کے ارکان نے شرکت کی۔

شیخ عبداللہ نے شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات اور ان ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عزت مآب نے اس بات کا اظہارکیا کہ تعمیری شراکت داری اور نتیجہ خیز بین الاقوامی تعاون سے ہی موجودہ چیلنجز خاص طور پرخوراک اور توانائی کی موثر فراہمی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور یہ کہ ہمیں ان چیلنجز کو پائیدار ترقی، پیش رفت اور خوشحالی کے مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ کہا کہ یونین کے قیام کے بعد سے متحدہ عرب امارات نے دنیا کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کے پیغام پر مبنی اپروچ اختیار کررکھی ہےاور خوشحال اور پائیدار مستقبل کے حصول کے لیےاس کا انحصار اسی چیز پر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ رواداری، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے ایک باوقار زندگی، ترقی اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

ترجمہ۔ تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303086086

WAM/Urdu