منگل 29 نومبر 2022 - 5:00:01 صبح

متحدہ عرب امارات کے صدر کی امیر قطر کو فٹبال ورلڈ کپ کےآغاز پرمبارکباد


ابوظبی،21 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کی عوام کو 2022 ورلڈ کپ کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران عزت مآب شیخ محمد نے شیخ تمیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایک کامیاب ٹورنامنٹ کی میزبانی میں قطر کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قطر اور عرب دنیا کے لیے ایک عظیم کامیابی ہے۔

شیخ تمیم نے صدر عزت مآب شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اچھی صحت اور متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور خوشحالی کی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303104277

Maryam