منگل 29 نومبر 2022 - 4:27:12 صبح

منصوربن زاید کی ترکمانستان کےصدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

  • منصور بن زايد يلتقي رئيس تركمانستان
  • منصور بن زايد يلتقي رئيس تركمانستان
  • منصور بن زايد يلتقي رئيس تركمانستان
ویڈیو تصویر

ابوظبی،21 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے امارات محل میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدو سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن شیخ طیب بن محمد بن زاید آل نھیان بھی موجود تھے۔ شیخ منصور نے ترکمانستان کے صدر اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ترکمانستان کی قیادت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران شیخ منصور اور صدر بردی محمدو نے متحدہ عرب امارات اور ترکمانستان کے تعلقات فروغ دینے کےطریقوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ ان کے عوام کی مزید خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303104298

Maryam