منگل 29 نومبر 2022 - 4:47:12 صبح

متحدہ عرب امارات کے صدر، ترکمان صدر کےدرمیان باضابطہ مذاکرات،معاہدوں پر دستخط

  • 2118340476951717008 (large)
  • 2036224080851350740 (large)
ویڈیو تصویر

ابوظبی،21 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدو نے دوطرفہ قریبی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ابوظہبی کےقصر الوطن میں ہونے والی ملاقات میں عزت مآب شیخ محمد نے اس امید کا اظہار کیا کہ انکی ملاقات متحدہ عرب امارات اور ترکمانستان کے مفاد کے لیے مشترکہ تعاون کو تیز کرنے میں مددگار ہوگی ۔ بردی محمدو کا ترکمانستان کے صدر منتخب ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دونوں رہنماؤں دوطرفہ تعلقات کومزید وسعت دینے اور سرمایہ کاری، ترقی اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عزت مآب شیخ محمد اور صدر بردی محمدو نے باہمی تشویش کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر بردی محمدو نے پرتپاک استقبال پر صدر عزت مآب شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور تعاون کے معاہدوں کا اعلان کیا گیا ۔ ان میں دونوں ملکوں کی خارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان 2024 -2023کے لیے تعاون کا معاہدہ،کسٹم امور کے شعبے میں دونوں حکومتوں کے درمیان ایک معاہدہ، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات اور ترکمانستان میں زراعت اور ماحولیاتی تحفظ کی وزارت کے درمیان زرعی اور غذائی تحفظ کے شعبے میں ایک مفاہمت نامہ،سائبر سیکورٹی کے شعبے میں ایک معاہدہ اور انور قرقاش ڈپلومیٹک اکیڈمی اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت شامل ہیں۔

معاہدوں میں دونوں ملکوں کی تعلیم کی وزارتوں کے درمیان تعلیم کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت،دہشتگردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے معلومات کے تبادلے میں ایک مفاہمت کی یادداشت، خزانہ کی وزارتوں کے درمیان مالیاتی اور تکنیکی امور پر ایک مفاہمت کی یادداشت اور ایک اور ابوظہبی فنڈ برائے ترقی اور ترکمانستان کی حکومت کے درمیان معاہدہ بھی شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے پائیدار ترقی اور پیشرفت کی حمایت کے لیے مختلف کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت ناموں اور معاہدوں کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ملاقات اور معاہدوں کے اعلان کے موقع پرنائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید النہیان، شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، صدارتی عدالت میں خصوصی امور کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان، مالیاتی امور کے وزیر مملکت محمد ہادی الحسینی، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی، وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سہیل بن محمد المزروئی، وزیر مملکت برائے عوامی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سارہ العمیری، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر مریم بنت محمد المہیری، وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، وزیر مملکت احمد علی الصیغ، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور گرگاش، متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ محمد حماد الکویتی،ترکمانستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر احمد الحی الحملی، قازقستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد سعید العریقی، مصدر کے سی ای او محمد جمیل الرماحی، ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی اور کئی اعلیٰ حکام شریک تھے۔

ترکمانستان کی طرف سے، ساتھ آنے والے وفد میں ترکمان وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف شامل تھے۔ بطیر عطائیف، وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین؛ شاہیم عبدراہاموف، وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین؛ Hojamyrat Geldimyradow، وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین؛ Çarymyrat Purçekow، وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین؛ Muhammetgeldi Serdarov، وزیر اقتصادیات اور خزانہ؛ Allanur Altyýew، زراعت اور ماحولیات کے وزیر؛ میمیتھن چاکیو، وزیروں کی کابینہ میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن ایجنسی کے جنرل ڈائریکٹر؛ ریاستی کسٹمز سروس کے چیئرمین مکسات اگامیراڈووچ ہدیکولئیف؛ یو اے ای میں ترکمانستان کے سفیر سردارمامیت گراجائیف اور متعدد ترکمان حکام۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303104297

Maryam