منگل 29 نومبر 2022 - 5:55:58 صبح

محمد بن راشد کی اماراتی بچوں کی پارلیمنٹ کے شرکاء سے ملاقات


دبئی، 21 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ابوظہبی میں وفاقی قومی کونسل (این ایف سی) کے17ویں لیجسلیٹو چیپٹر کے چوتھے عام اجلاس کے موقع پر اماراتی بچوں کی پارلیمنٹ کے شرکاء سے ملاقات کی۔

عزت مآب شیخ محمد نے اماراتی بچوں کی پارلیمنٹ کے تیسرے اجلاس کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستقبل میں اپنی کامیابی کے لیے اہم نئی مہارتیں سیکھیں۔ عزت مآب نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے مخالفین کے خیالات کا احترام کرتے ہوئے مہارت سے بحث کرنا سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمک لرننگ مضبوط شخصیت کی نشوونما اور قوم کی مسابقت اور صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

اماراتی بچوں کی پارلیمنٹ کے تیسرے اجلاس میں بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

ترجمہ۔تنویرملک

 

TS-22-254-51129

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik