منگل 29 نومبر 2022 - 4:31:06 صبح

ادنوک ڈرلنگ نے تین ہائی اسپیفیکیشن جیک اپ رگز خرید لیں

  • adnoc drilling offshore rig 1 (large).jpg
  • adnoc drilling offshore rig 2 (large)

ابوظہبی، 21 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ ادنوک ڈرلنگ کمپنی نے اضافی تین نئے برانڈ ہائی اسپیفیکیشن آف شور جیک اپ ڈرلنگ یونٹس ("رگز") کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔

خریداری پر آنے والی لاگت کمپنی سرمایہ جاتی اخراجات اور اسٹریٹجک ترقی کے تین سالہ منصوبوں کا حصہ ہے۔

یہ معاہدہ کمپنی کی اپنے بیڑے کی تیز رفتار توسیع اور کاروباری ترقی کی حکمت عملی کومضبوط کرےگا۔س سے قبل سیل پرچیز کے 30 مئی (دو رگز کے لیے)، 10 جون (ایک رگ) اور 24 اگست (ایک رگ)کے لیے معاہدے کیے گئے تھے۔ تازہ ترین معاہدے کے تحت تین رگز کی مشترکہ لاگت 32 کروڑ ڈالر (1ارب 17کروڑ درہم) ہے اور یہ پریمیم ہائی اسپیفیکیشن جیک اپ رگ ہیں۔

 

ادنوک ڈرلنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عبدالرحمن عبداللہ الصيعری نے اس معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ادنوک کے پرعزم پیداواری صلاحیت کے اہداف کی جانب اپنی جرات مندانہ ترقی کی حکمت عملی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان پریمیم رگز کا تازہ ترین معاہدہ ہماری کامیابی کا مرکز ہوگا اور دنیا کے سب سے بڑے جیک اپ رگ فلیٹ مالکان میں سے ایک کے طور پر ہماری پوزیشن کو مستحکم کرے گا، کیونکہ ہم آنے والے سالوں میں آمدنی اور شیئر ہولڈر کے منافع کو نمایاں طور پر بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

جیسے ہی کمپنی کی نئے رگز آہستہ آہستہ بیڑے میں داخل ہورہی ہیں، ادنوک ڈرلنگ کو اپنے کلائنٹس، شیئر ہولڈرز اور ملکی فائدے کے لیے اپنی مالیاتی اور آپریٹنگ کارکردگی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

اکتوبر 2021 میں ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج میں لسٹنگ کے بعد سے، ادنوک ڈرلنگ نے 30 ستمبر تک اپنے بیڑے کو تیزی سے 95 سے 108 ملکیتی رگز تک بڑھا دیا ہے۔ جدید ترین تین ہائی سپیکیفیکیشن رگز کے اضافے کے ساتھ کمپنی دنیا کے سب سے بڑے آف شور جیک اپ فلیٹس میں سے ایک 30 رگوں کے ساتھ کام کرے گی اور مختصر مدت میں مزید ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

ادنوک ڈرلنگ پائیدار اور ترقی پسند ڈیویڈنڈ پالیسی کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ترقی جاری رکھے ہوئے ہے۔ 30 ستمبر 2022 تک کے نو ماہ میں، کمپنی کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ 1ارب 94 کروڑ ڈالر جبکہ خالص منافع 24 فیصد اضافے سے 56کروڑ80لاکھ ڈالر رہا۔

ترجمہ۔تنویرملک

TS-22-256-79899

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik