پیر 05 دسمبر 2022 - 1:19:59 صبح

متحدہ عرب امارات کے صدر کی احمد سلطان الظاہری کی شادی کی استبالیہ تقریب میں شرکت

  • رئيس الدولة يحضر حفل زفاف أحمد الظاهري

ویڈیو تصویر

ابوظہبی، 21 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے احمد سلطان سرور الظاهری کی شادی کے استقبالیہ میں شرکت کی۔

استقبالیہ تقریب میں سپریم کونسل کے رکن اورراس الخیمہ کے حکمران عزت مآب شیخ سعود بن صقر القاسمی، راس الخیمہ کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن سعود بن صقر القاسمی، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نھیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان، متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن خلیفہ آل نھیان، عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان اور رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نھیان نے شرکت کی۔

صدر عزت مآب شیخ محمد نے نوبیاہتا جوڑے اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشگوار زندگی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

جوڑے کے عزیزواقارب نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تقریب میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے اور ملک کی قیادت اور عوام کے درمیان قائم گہرے تعلقات پر فخر کا اظہار کیا۔

ترجمہ۔ تنویر ملک

TS-22-254-32881

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik