پیر 05 دسمبر 2022 - 1:24:41 صبح

ترکمانستان کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو سراہا

  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
  • منتدى الأعمال الإماراتي - التركمانستاني
ویڈیو تصویر

ابوظبی،22 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف نے متحدہ عرب امارات ۔ترکمانستان بزنس فورم میں اپنی شرکت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کی تعریف کی۔

صدر بردی محمدوف نے کہا کہ انکا ملک توانائی، تجارت اور گرین توانائی سمیت مختلف صنعتوں میں اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ترکمانستان کے اسٹریٹجک محل وقوع، دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ساتھ شاندار تعلقات اور اہل افرادی قوت کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، ترکمانستان کے سفارت خانے اور ابوظہبی کے شعبہ اقتصادی ترقی (ADDED) کے تعاون سے متحدہ عرب امارات۔ترکمانستان بزنس فورم کا انعقاد کیا۔ ترکمانسان کے صدر بردی محمدوف نے اس میں شرکت کی۔ ابوظہبی میں منعقد ہونے والے اس فورم میں دونوں ممالک میں کاروباری برادریوں کے لیے نئی اقتصادی شراکت داری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فورم نے تجارتی تبادلے میں اضافے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے سمیت اہم موضوعات کا احاطہ کیا ۔ مختلف فریقین نے بڑے مواقع اور رجحانات اور دونوں ممالک کے فعال اور خوشحال کاروباری ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا جو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہیں۔

بیرونی تجارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے کہاکہ ہماری ملاقات متحدہ عرب امارات اور ترکمانستان کی قیادت کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے پر مرکوز ہے۔

ہماری کاروباری برادریاں امید افزا مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں جو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کریں اور مشترکہ منصوبے اور اقدامات شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں وسیع مواقع سے اقتصادی تعلقات کے نئے افق کھلتے ہیں اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون بہت سے شعبوں پر محیط ہے۔ آج ہمارے پاس ایک جامع تعاون کا منصوبہ ہے جسے ہم ترکمان حکومت اور نجی شعبے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئےہم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کی سطح اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے، تجارتی تبادلے اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے خواہاں ہیں۔

متحدہ عرب امارات چیمبر ز کے صدر اور ابوظبی چیمبر کے چیئرمین عبداللہ محمد المزروئی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور ترکمانستان کے درمیان ٹھوس اور مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی قیادت میں ہمارا ملک ترکمانستان کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور پر اقتصادی شعبے جو تیزی سے پھیل رہا ہے اور بڑی صلاحیتوں اور وسیع مواقع کا شعبہ ہے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ترکمانستان کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2021 میں دو طرفہ غیر تیل کی تجارت 255.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ دونوں ممالک کی ترقی، توسیع، اور امید افزا مواقع کے مزید عناصر کو تلاش کرنے کی خواہش کے پیش نظر یہ حجم بڑھنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان وسطی ایشیا میں ایک سٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع پر واقع ہے جہاں پر امید افزا مارکیٹیں ہیں جو متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے چیمبرز میں ترکمانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس لیے میں اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ترکمانستان میں سرمایہ کاری کے تمام دستیاب مواقع تلاش کریں اور مسابقتی شعبوں پر توجہ دیں جس سے دونوں ممالک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

انہو ں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات غیر معمولی جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ اس خطے کی منڈیوں کا گیٹ وے ہے جو مشرق کو مغرب سے جوڑتا ہے۔ اس کی لچکدار اور متنوع معیشت ہے جس میں بہت سی مراعات ہیں جو غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرتی ہیں۔ ان میں متعدد شعبوں میں اپنے کاروبار کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مکمل ملکیت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے لیے ویزا اور رہائش کا پروگرام اور بہت سی خصوصیات شامل ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات سے بین الاقوامی کاروباروں کے لیے ایک پرکشش منزل بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مشترکہ روڈ میپ بنانے، مشترکہ مشاورتی کمیٹیاں بنانے، متحدہ عرب امارات۔ترکمانستان بزنس کونسل کو فعال کرنے اور کاروباری مواقع کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو بڑھانے اور مزید ترقی اور ترقی کے لیے اپنے تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

فورم میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن کا مقصد متحدہ عرب امارات اور ترکمانستان کے درمیان متعدد اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ ان میں ایک معاہدہ ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے تحت ایجنسی برائے نقل و حمل اور مواصلات اور ابوظہبی پورٹس کمپنی PJSC کے درمیان ، ایک ترکمانستان کی وزارت توانائی کے اسٹیٹ پاور کارپوریشن اور ابوظہبی فیوچر انرجی کمپنی مصدر PJSCکے درمیان مشترکہ ترقیاتی معاہدہ اور اسٹیٹ بینک فار فارن اکنامک افیئرز آف ترکمانستان اور فرسٹ ابوظہبی بینک کے درمیان تعاون کا ایک معاہدہ شامل ہیں۔ فورم کے دوران دونوں ممالک کے متعدد حکام نے سرمایہ کاری کے اہم ترین مواقع پر بریفنگ دیں اور دونوں ممالک میں اقتصادی منظر نامے کا جائزہ لیا۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303104652

Maryam