پیر 05 دسمبر 2022 - 2:15:46 صبح

سلطان بن احمد نے تیسری لرننگ ڈیفیکلٹیز کانفرنس کا افتتاح کردیا

  • سلطان بن أحمد القاسمي يفتتح الدورة الثالثة من مؤتمر صعوبات التعلم
  • سلطان بن أحمد القاسمي يفتتح الدورة الثالثة من مؤتمر صعوبات التعلم
  • سلطان بن أحمد القاسمي يفتتح الدورة الثالثة من مؤتمر صعوبات التعلم
  • سلطان بن أحمد القاسمي يفتتح الدورة الثالثة من مؤتمر صعوبات التعلم
  • سلطان بن أحمد القاسمي يفتتح الدورة الثالثة من مؤتمر صعوبات التعلم
  • سلطان بن أحمد القاسمي يفتتح الدورة الثالثة من مؤتمر صعوبات التعلم
  • سلطان بن أحمد القاسمي يفتتح الدورة الثالثة من مؤتمر صعوبات التعلم
ویڈیو تصویر

شارجہ، 22 ​​نومبر، 2022 (وام) ۔۔ شارجہ کے نائب حکمران عزت مآب شیخ سلطان بن احمد بن سلطان القاسمی نے منگل کو الجادہ سنٹر میں، لرننگ ڈیفیکلٹیز کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔اس کانفرنس کا انعقاد "بہتر کل کے لیے" کے عنوان سے لرننگ ڈیفیکلٹیز سنٹر کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران، عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی سرپرستی میں، کانفرنس کا اہتمام وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تعاون اور شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورشارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی اسٹریٹجک شراکت داری سے کیا گیا ہے۔

تین روزہ کانفرنس میں بیداری، تعلیمی، نفسیاتی، بحالی اور سماجی حوالوں سے پانچ اہم موضوعات پر 20 سائنسی ورکنگ پیپرز کے ذریعے تبادلہ خیال کیا جائے گا ، جو امریکہ، سعودی عرب، کویت، اردن، اور بحرین کے ماہرین کے ایک گروپ کی طرف سے پانچ مباحثوں میں پیش کیے گئے ہیں ۔

کانفرنس کے دوران چار ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جن میں سیکھنے میں مشکلات کا شکار لوگوں کی بحالی اورانہیں بااختیار بنانے میں اختیار کیے جانے والے نمایاں ترین عالمی رجحانات اور طریقوں پر روشنی ڈالی جائےگی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد سامعین نے شارجہ سنٹر فار لرننگ ڈیفیکلٹیز کے وژن، مشن اور مقاصد اور اس سے حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں پر ایک ویژوئل پریزنٹیشن دی گئی۔

شارجہ سنٹر فار لرننگ ڈیفیکلٹیز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر هنادی عبيد السويدی نے اپنے خطاب کہا کہ کانفرنس کا انعقاد دانشمند قیادت کی ہدایات کے مطابق ہے تاکہ سیکھنے میں مشکلات کا شکار لوگوں کی مدداور ان کے ایک خوشحال مستقبل کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں۔

ڈاکٹر السویدی نے کانفرنس کے مقاصد کے حوالے سے بتایا ، جس میں اسکول کی عمر میں سیکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی خدمات کے سب سے اہم حالیہ رجحانات اوراس کیٹیگری کے بچوں کے حوالے سے تعلیمی اداروں کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات کا جائزہ شامل تھا۔

شارجہ سنٹر فار لرننگ ڈیفیکلٹیز کی ڈائریکٹر نے اس ایونٹ کے انعقاد میں تعاون پر تمام فریقین اور اسٹریٹجک شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔

شارجہ ایجوکیشن اکیڈمی میں شعبہ آپریشنز کی ڈائریکٹر خولہ الحوسنی نےشارجہ کی تمام لوگوں کے لیے ایجوکیشن اور لرننگ کے شعبے میں عمومی دلچسپی ، اور خاص طور پر سیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنے والوں کے لیے، اورانہیں تمام ذرائع فراہم کرتے ہوئے معاشرے میں ضم کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے قابل بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور شارجہ ایجوکیشن اکیڈمی کے وژن بارے آگا کیاجس میں تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، سیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنے والوں کی ذاتی، زندگی اور علمی صلاحیتوں کی تعمیر اور نشوونما کو اہمیت دی گئی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے بیکن کالج کے صدر ڈاکٹر جارج جے ہیگرٹی نے شارجہ سنٹر فار لرننگ ڈیفیکلٹیز کے پروگرامز، تقریبات اور منصوبوں کے ذریعے طلباء کی مدد اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے سائنسی تحقیق پر کام کرنے، مسلسل پیروی کرنے، اور سیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنے والے طلباء کی تیاری کے لیے تکنیکی ذرائع اور آلات کے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے متعدد سائنسی تحقیقات کا جائزہ پیش کیا۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر شارجہ کے نائب حکمران نے کانفرنس کے اسٹریٹجک شراکت داروں اور معاونین کو اعزازات سے نوازا۔

وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی، شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، شارجہ گورنمنٹ میڈیا بیورو، شارجہ براڈکاسٹنگ اتھارٹی اور ابوظہبی میڈیا اعزازات حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔

کانفرنس کے پہلے دن کی سرگرمیوں میں عربی اور انگریزی میں دو مباحثہ پروگرامز کا اہتمام اور 7 ورکنگ پیپرز پیش کیے گئے۔

دوسرے دن، کانفرنس تین مباحثہ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں سیکھنے میں مشکلات کا شکار لوگوں کے تعلیمی، بحالی اور سماجی پہلووں سے متعلق متعدد موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شارجہ سٹی برائے انسانی خدمات کی ڈائریکٹر جنرل شیخہ جمیلہ بنت محمد القاسمی ، شارجہ ڈیجیٹل آفس کے ڈائریکٹر شیخ سعود بن سلطان بن محمد القاسمی، شارجہ میونسپل کونسل کے چیئرمین سالم علی المھیری، شارجہ میڈیا سٹی (شمس) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد عمر المدفع اور متعدد عہدیداران اور ماہرین نے شرکت کی۔

 

ترجمہ۔ تنویر ملک

TS-22-256-14498

 

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik