پیر 05 دسمبر 2022 - 2:04:40 صبح

صدر عزت ماب شیخ محمد کازلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر انڈونیشیا کے صدر سے اظہار تعزیت


ابوظہبی، 22 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کو فون کیا ہے۔

فون پر گفتگو کرتے ہوئے عزت مآب نے انڈونیشیا کے صدر ، عوام اور جاوا کے جزیرے پر آنے والے زلزلے کے متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

عزت مآب شیخ محمد نے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار اور انڈونیشیا کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ملک اوراس کے عوام کو نقصان سے محفوظ رکھنے کی دعا کی ۔

صدر ویدودو نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت اور خوشی اور متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

ترجمہ۔تنویرملک

TS-22-255-77861

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik