پیر 05 دسمبر 2022 - 12:52:50 صبح

وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون اورکسٹمز و پورٹس سیکیورٹی نے سفارتی، خصوصی اور مشن پاسپورٹ خدمات کے لیے ای-لنک فعال کردیا


ابوظہبی، 23 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون  نے وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت، کسٹمز و پورٹس سیکیورٹی (آئی سی پی) کی مشترکہ کوششوں سے سفارتی، خصوصی و مشن پاسپورٹ خدمات کے لیے ای-لنک کو فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو ہموار کرنے اور سرکاری اداروں کے درمیان مشترکہ خدمات کو وضع کرنے کے مطابق ہے تاکہ صارفین کے لیے کم وقت کے دوران سرکاری خدمات کے معیار کو بڑھا کر سروس ڈیلیوری کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

ایم او ایف اے آئی سی نے مزید کہا کہ یہ سروس وزارت کی آفیشل ویب سائٹ: www.mofaic.gov.ae سے یا وزارت کی سمارٹ ایپلیکیشن کا استعمال کر کے حاصل کی جا سکتی ہے: یو اے ای ایم او ایف اے آئی سی ، صرف دو سے تین مراحل کے ذریعے، تیزرفتارتکمیل اور درستگی کے ساتھ نیا سفارتی ، خصوصی یا مشن پاسپورٹ ایک دن کے اندر موصول ہو سکتا ہے بشرطیکہ درخواست دیتے وقت درج کی گئی معلومات درست ہوں۔ جلد ہی، اس سروس سے صارفین اپنا پاسپورٹ وزارت کے ہیڈکوارٹر سے ذاتی طور پر یا کورئیر کے ذریعے وصول کرسکیں گے۔

ای-لنک وفاقی اور مقامی اداروں کے درمیان شراکت داری فریم ورک کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کے آپریٹنگ سسٹمز کے باہمی انحصار کو ظاہر کرتا ہے، تاکہ ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے انڈر سیکرٹری خالد عبدالله بالهول نے مشترکہ ورک ٹیموں کی کوششوں اور ڈیجیٹل گورننس اور سمارٹ سٹیز کے اشاریوں کو بڑھانے میں کردار ادا کرنے کے لیے دونوں اداروں کے ڈیجیٹل انضمام کے حصول میں تعمیری تعاون کو سراہا۔

اس حوالے سے میجر جنرل سهيل جمعہ الخييلی نے کہا کہ وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے ساتھ موجودہ ای-لنک پراجیکٹ ڈیجیٹل حکومت کی جانب قیادت کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے اور اتھارٹی کے ڈیجیٹل اقدامات کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ترجمہ۔تنویر ملک

TS-22-255-27796

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik