پیر 05 دسمبر 2022 - 1:44:35 صبح

منارات السعدیات موسیقی کے پروگرام کی میزبانی کرے گا


ابوظبی،23 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ محکمہ ثقافت اور سیاحت ابوظہبی کے زیر انتظام منارات السعدیات عرب دنیا میں آزاد موسیقی کے تنوع اور جدت کو اجاگر کرنے کیلئے24 سے 26 نومبر تک تین روزہ لائیو میوزک ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

اس پروگرام میں چھ عرب ممالک کے فنکار پورے خطے میں منفرد انداز اور ٹیلنٹ کا مظاہرہ کریں گے اور انڈرگراؤنڈفنکاروں اور ان کی تخلیق کردہ موسیقی پر روشنی ڈالیں گے۔ MAS میوزک بل عربی پرفارم کرنے والے فنکاروں میں یزان سراراہ (ارڈن) شامل ہیں جوتجرباتی الیکٹرو گرووز کے ساتھ محیط بیڈوئن ٹیونز کو ملانے کے لیے مشہور ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے 21 سالہ الماس عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں گاتی ہیں اور ان کا گانا "شوسوی بیہ" ہے جسے یوٹیوب پر 29 ملین افراد نے دیکھا۔

اوم مراکش کے ایک گلوکار/گیت نگار ہیں جن کے گانے حسنی، جاز، انجیل، روح، افروبیٹ اور صوفی اثرات کے امتزاج کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مصر کے ڈونیا ویل کے گانوں میں مصری بولی کا استعمال کرتے ہوئے تجریدی شاعرانہ دھنیں شامل ہیں۔

اس تقریب میں شامی بینڈ سفر بھی پیش کیا جائے گا جس کی بنیاد 1999 میں دمشق میں رکھی گئی تھی اور خود تیار کردہ گانے جو عصری نقطہ نظر کے ساتھ پیش کرتے ہوئے خطے کے میوزیکل ورثے کو زندہ کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ فلسطینی گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار حیا زعتری، اردنی عربی الیکٹرانک انڈی پاپ جوڑی گلوکار/ نغمہ نگار احمد فرح اور میوزک پروڈیوسر اور فلم ساز بدر ہلالات اور ٹوٹ آرڈ، ایک شامی "کوارٹر ٹون پاپ" جوڑی جس کی موسیقی ریگے، ڈیزرٹ بلیوز، میلوڈک سائیک۔راک، فنک اور ڈسکو سے لے کر مختلف قسم کے مغربی انواع سے متاثر ہے بھی شامل ہیں۔ تقریب میں فلسطینی گلوکارہ راشا نحاس بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303104979

Maryam