منگل 29 نومبر 2022 - 5:42:44 صبح

عبداللہ بن زایدکوایرانی ہم منصب کا ٹیلی فون،دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال


ابوظبی،23 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلی فون کرکے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی مفادات کے لیے مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے تازہ ترین علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران شیخ عبداللہ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کام اور تعمیری تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کا اعادہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ایسی سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جو ریاستوں کی خودمختاری کو یقینی بناتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303105129

Maryam