پیر 05 دسمبر 2022 - 1:04:38 صبح

عالمی کارپوریٹ سمٹ میں1,500عالمی کاروباری شخصیات کی شرکت

  • انطلاق القمة العالمية للشركات في دبي بمشاركة 1500 رواد أعمال
  • انطلاق القمة العالمية للشركات في دبي بمشاركة 1500 رواد أعمال

دبئی،23 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ عالمی کارپوریٹ سمٹ دبئی میں دنیا بھر سے 1,500 ممتاز کاروباری شخصیات شرکت کررہی ہیں تاکہ خیالات کا تبادلہ کرکے ایسی شراکت داری قائم کی جاسکے جو عالمی معیشت پر اثرانداز ہو اور اس سے متحدہ عرب امارات کی عالمی کاروباری مرکز کے طور پر پوزیشن مضبوط ہو۔

15 دسمبر 2022 تک جاری رہنے والی اس خصوصی 20 روزہ سینئر ایگزیکٹو سمٹ میں 100 سے زیادہ مکالمے، گول میز مباحثوں کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکنگ ایونٹس اور نجی گالا ڈنر بھی شامل ہیں۔ عالمی کارپوریٹ سمٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو معروف عالمی رہنماؤں کو کاروبار، مالیات، تعلیم، صحت، کھیل، میڈیا، ٹیکنالوجی اور صنعت جیسے تمام شعبوں میں عالمی معیشت کے مستقبل کے بارے میں بات چیت، نیٹ ورک اور ذہن سازی کرنے کے قابل بناتا ہے۔

سربراہی اجلاس کے دوران کھیلوں کے ہفتے کی اہم بات انوسٹوپیا، دی فیوچر آف سپورٹس ہوگی جو 7 اور 8 دسمبر 2022 کو ہو رہی ہے۔

وزیر اقتصادیات اور انوسٹوپیا کے چیئرمین عبداللہ بن طوق المری اس کی میزبانی کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے لیے انوسٹوپیا کو کھیل کی مستقبل کی معیشت کی شکل دینے اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا ایک بڑا سرمایہ کاری بازو بننے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سمٹ اور عالمی فٹ بال الائنس کے صدر برنارڈ کیازو نے کہا کہ دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے تعاون سے دبئی میں کھیل اور کاروبار کی دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کو اکٹھا کرکے، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرتے ہوئے فٹ بال کے شوق میں حصہ لینے کے لیے کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کے دوران ہم ایک زیادہ جامع اور جدید ورلڈ اکنامک فورم کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

دبئی فیسٹیولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ (DFRE) کے سی ای او احمد الخاجہ نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کارپوریٹ سمٹ کے لیے اپنی حمایت فراہم کرنے پر خوشی ہے جو کہ اعلیٰ عالمی ایگزیکٹوز کا ایک اہم اجتماع ہے جو ایونٹس کے لیے ایک بین الاقوامی مرکز کے طور پر دبئی کی پوزیشن کو مزید تقویت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کاروبار اور سیاحت کیلئے ایک کثیر جہتی منزل کے طور پر سیاحون اور شرکاء کو بہت سے مختلف تجربات پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعات دبئی کی سیاحتی حکمت عملی کا ایک اہم عنصر ہیں جس کیلئے رہنمائی نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن سے ملتی ہے۔

دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے تعاون سے عالمی کارپوریٹ سمٹ کا نجی دعوت نامے کے ساتھ افتتاحی ایڈیشن نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ عالمی سطح پر بھی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے مشن کے ساتھ خلیج تعاون کونسل کے علاقے میں اقتصادی ترقی اور سیاحت کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303105020

Maryam