پیر 05 دسمبر 2022 - 2:53:01 صبح

اوپیک میں خام تیل کی قیمت 86.20 ڈالر فی بیرل رہی


ویانا، 23 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ اوپیک سیکرٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اوپیک باسکٹ میں خام تیل کی 13اقسام کی قیمت منگل کو 86.20 ڈالر فی بیرل رہی، جو گزشتہ روز 84.18 ڈالر تھی۔

اوپیک کی ریفرنس باسکٹ میں جو خام تیل شامل ہیں وہ شاران بلینڈ (الجزائر) ، گیراسول (انگولا) ، دجینو (کانگو) ، زافیرو (استوائی گنی) ، ربی لائٹ (گبون) ، ایران ہیوی (ایران) ، بصرہ میڈیم (عراق) ، کویت ایکسپورٹ ( کویت) ، اسیدر (لیبیا) ، بونی لائٹ (نائیجریا ) عرب لائٹ (سعودی عرب)، مربان (یو اے ای) اور میری ( وینزویلا) ہیں۔


ترجمہ۔تنویر ملک
TS-22-256-31462

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik