پیر 05 دسمبر 2022 - 1:43:04 صبح

منصوربن زاید کی فوڈ سیکیورٹی سے متعلق سالانہ حکومتی اجلاسوں کے ایک سیشن میں شرکت

  • منصور بن زايد يشهد جلسة حول آفاق الأمن الغذائي الإماراتي وتعزيز سوق الإنتاج المحلي الزراعي المستدام
  • منصور بن زايد يشهد جلسة حول آفاق الأمن الغذائي الإماراتي وتعزيز سوق الإنتاج المحلي الزراعي المستدام
ویڈیو تصویر

ابوظہبی، 22 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے فوڈ سیکیورٹی اور مقامی مصنوعات کے لیے ایک پائیدار مارکیٹ کے قیام کے امکانات پر غور کے لیے ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کی۔

یو اے ای کی سالانہ حکومتی میٹنگز کے تحت ہونے والے اس اجلاس میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات مریم بنت محمد المہیری اور خوراک کی پیداوار سے متعلق وزارتوں اور ایجنسیوں کے نمائندہ وفاقی اور مقامی حکومت کے سینئر عہدیداروں کے ایک گروپ نے شرکت کی۔

مریم المہیری نے کہاکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی میں اضافہ ملک کی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے اور مقامی خوراک کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید اقدامات شروع کرنے کے وژن کا ایک اہم ستون ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات نے غذائی تحفظ کی مسابقت کو بڑھانے اور مقامی فارمز کو پائیدار، مسابقتی پیداوار کو اپنانے کی ترغیب دینے کے طریقوں میں بنیادی تبدیلی لانے کے لیے اقدامات اور پروگرامز کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2030 تک خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو 100 فیصد تک لے جاتے ہوئے مقامی فارمز کی آمدنی اور مقامی فارمز کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے 2023 تک مقامی فارمز سے سرکاری خوراک کی 50 فیصد تک خریداری حکومت کی مستقبل کی حکمت عملی کاہدف ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے اہم اجناس سے فوڈ سیٹسفکیشن حاصل کرنے اور طلب اور رسد میں توازن قائم کرنے کی کوششوں میں درپیش اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ترجمہ۔تنویرملک

TS-22-255-32805

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik