منگل 29 نومبر 2022 - 5:19:39 صبح

روس -یوکرین بحران ختم کرنے کا واحد قابل عمل راستہ سفارت کاری ہے: لانا نسیبہ


ابوظہبی، 24 نومبر، 2022 (وام) ۔۔ سیاسی امور بارے معاون وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون لانا نسیبہ، نے یوکرین کی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہاگیا ہے کہ

"بحران کے آغاز سے، متحدہ عرب امارات نے کشیدگی میں کمی اور بات چیت کا مطالبہ کیا ہے، اور اس سلسلے میں تمام سفارتی اقدامات کی حمایت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا بات پر پختہ یقین ہے کہ بحران کو ختم کرنے کا واحد قابل عمل راستہ سفارت کاری ہے اور یوکرین کے اندر اور باہر شہریوں پر موجودہ صورتحال کے اثرات اور علاقائی اور بین الاقوامی امن، سلامتی اور استحکام کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو لاحق گہرے خدشات میں شریک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تنازعات کے وقت، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے طریقوں کی نشاندہی اور ان پر عمل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں جو بحرانوں کا پرامن اور تیزی سے حل نکالیں۔ اس طرح، متحدہ عرب امارات شہریوں کے مصائب کے خاتمے اور ایک پرامن اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیےرابطوں کے چینلز کو کھلا رکھنے، مکالمے کی حوصلہ افزائی ، سفارت کاری کی حمایت اور دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پرعزم ہے جس سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ اور عام شہریوں کے مصائب اور تکالیف ختم ہوتے ہوں۔

 

ترجمہ۔تنویر ملک

TS-22-255-79719

Maryam/ Farrukh Tanveer Malik