بدھ 22 مارچ 2023 - 12:04:59 صبح

اوپیک میں خام تیل کی فی بیرل قیمت بدھ کو 84.62 ڈالر رہی


ویانا، 19 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ اوپیک سیکرٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اوپیک باسکٹ میں بدھ کو خام تیل کی 13اقسام کی قیمت 84.62 ڈالر فی بیرل رہی جو اس سے گزشتہ روز 83.30 ڈالر تھی۔

اوپیک کی ریفرنس باسکٹ میں جو خام تیل شامل ہیں وہ شاران بلینڈ (الجزائر) ، گیراسول (انگولا) ، دجینو (کانگو) ، زافیرو (استوائی گنی) ، ربی لائٹ (گبون) ، ایران ہیوی (ایران) ، بصرہ میڈیم (عراق) ، کویت ایکسپورٹ ( کویت) ، اسیدر (لیبیا) ، بونی لائٹ (نائیجریا ) عرب لائٹ (سعودی عرب)، مربان (یو اے ای) اور میری ( وینزویلا) ہیں۔

ترجمہ۔تنویرملک

https://www.wam.ae/en/details/1395303120648

Farrukh Tanveer Malik/ P.