بدھ 22 مارچ 2023 - 2:00:30 صبح

محمد القرقاوی کے لیے ڈبلیو ای ایف لیڈرشپ کونسل کی رکنیت کااعلان

  • 3
  • 3
  • 3

ڈیووس، 20 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ ورلڈ اکنامک فورم2023 ( ڈبلیو ای ایف) نے متحدہ عرب امارات کے کابینہ امور کے وزیر محمد بن عبداللہ القرقاوی کی ڈبلیو ای ایف لیڈرشپ کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، جس میں مختلف ممالک کے 13 اراکین شامل ہیں۔

کونسل ایک اہم ادارہ جاتی کمیونٹی ہوگی جو فورم کی طویل مدتی حکمت عملی کے لیے ایک مضبوط بورڈ کے طور پر کام کرتے ہوئے اسے ایک غیر رسمی، لیکن موثر عالمی رابطہ کار اور سالانہ پلیٹ فارم کے طور پر ایک خاص کردار ادا کرنے میں مدد کرے گی جو کاروبار کی ترقی کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی تعاون اور مکالمہ کی بنیاد قائم کرے گی۔

القرقاوی نے کہا کہ 20 سال سے زائد عرصے سے ورلڈ اکنامک فورم میں متحدہ عرب امارات کی شرکت اس کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے، جو صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی قیادت میں مستقبل میں مثبت تبدیلی کے لیے عالمی مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں کامیاب رہاہے جو دنیا میں خوشحالی اور ترقی کے حصول میں متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی کردار کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

القرقاوی نے مزید کہا کہ عالمی فورمز اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں متحدہ عرب امارات کی قابل قدر موجودگی نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کی عکاسی ہے، جن کا مقصد اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی عالمی کوششوں میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ملک کے کردار کو مضبوط بنانا ہے۔


ڈیووس میں، ڈبلیو ای ایف لیڈرشپ کونسل کے پہلے اجلاس کے انعقاد کے ساتھ فورم 2023 کے سالانہ اجلاس اختتام پزیر ہوگئے جس میں معیشت اور کاروبار کے شعبوں میں نمایاں ترین بین الاقوامی شخصیات شامل تھیں۔

ورلڈ اکنامک فورم ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے جس کا تعلق انسانیت کی بھلائی کے لیے وژن اور حکمت عملی کو تیار اور وضع کرنا ہے جس کا مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل تشکیل دیناہے۔

محمد القرقاوی کے علاوہ ڈبلیو ای ایف لیڈرشپ کونسل میں پے پال امریکہ کے صدر ڈین شولمین،سٹی امریکہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جین فریزر، ایلن اینڈ کمپنی امریکہ کے منیجنگ ڈائریکٹر لوئس مورینو، باسل انسٹی ٹیوٹ، سوئٹزرلینڈ کے صدر پیٹر مورر، اقوام متحدہ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی کارروائی و مالیات مارک کارنی، ڈیلوئٹ امریکہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنیت رینجن، برج واٹر ایسوسی ایٹس امریکہ کے بانی رے ڈالیو،پی ڈبلیو سی امریکہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رابرٹ ای مورٹز، سنٹوری ہولڈنگز جاپان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تاک نیامی،اوکسیڈینٹل پیٹرولیم امریکہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وکی ہولب، اور سوئس ری، سوئٹزرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسچن مومینتھل شامل ہیں۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303121085

Farrukh Tanveer Malik