بدھ 22 مارچ 2023 - 1:28:56 صبح

یو این اے کی اسٹاک ہوم میں قران پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت


جدہ، 22 ​​جنوری، 2023 (وام) ۔۔ او آئی سی نیوز ایجنسیز کی یونین (یو این اے) نے سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے ہفتہ کو انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔

اس طرح کی کارروائیوں کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں اضافے پر زور دیتے ہوئے یو این اے نے سویڈش حکام پر زور دیا کہ وہ اس نفرت انگیز جرم کے مرتکب افراد کے خلاف ضروری اقدامات اٹھائیں ۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303121208

Farrukh Tanveer Malik