بدھ 22 مارچ 2023 - 1:51:19 صبح

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرہاف مون بے میں فائرنگ،7 افراد ہلاک


کیلیفورنیا، 24 جنوری، 2023 (وام/رائٹرز) ۔۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی ساحلی شہرہاف مون بے میں پیر کے روز دو مقامات پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر سان میٹیو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نےفائرنگ واقعات میں متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیاگیاہے۔
ہاف مون بے سان فرانسسکو سے تقریباً 30 میل (50 کلومیٹر) جنوب میں واقع ہے۔

سان فرانسسکو کرونیکل نے شیرف ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تفتیش کاروں نے واقعے کے تقریباً دو گھنٹے بعد ایک 67 سالہ شخص کو اس وقت حراست میں لیا ، جب ایک ڈپٹی نے سان میٹیو کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ کے سب اسٹیشن کی پارکنگ میں مشتبہ شخص کی کار کو دیکھا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلحہ مشتبہ شخص کی گاڑی سے ملا۔

کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق،واقعہ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہاف مون بے میں پہلے مقام پر چار افراد کی لاشیں ملیں، جبکہ پانچواں شخص زخمی تھا، جبکہ قریب ہی ایک اور جگہ سے مزید تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ترجمہ۔تنویرملک

https://wam.ae/en/details/1395303121795

Farrukh Tanveer Malik