بدھ 22 مارچ 2023 - 12:07:50 صبح

چینی محققین نے سمندری لہروں کے بہاو کی درست پیش گوئی کے لیے اے آئی سسٹم تیار کرلیا


بیجنگ، 25 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ چینی محققین نے انڈونیشین تھرو فلو (آئی ٹی ایف) کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی پیش گوئی کا نظام وضع کیا ہے، جو سات ماہ قبل تک سمندری لہروں کے بہاو کی ٹھیک ٹھیک پیش گوئی کرسکتا ہے۔

چین کی سرکاری خبر ایجنسی (شنہوا) کی رپورٹ کے مطابق آئی ٹی ایف بحرالکاہل سے بالائی سمندری پانیوں کی انڈونیشیائی سمندر کے مقام پر بحر ہند میں منتقل کے دوران عالمی حدت کی کی بیلٹ کی ایک اہم وجہ ہے ۔ موجودہ عددی سیمولیشن سسٹم میں ماڈل کے فرق کی وجہ سے محققین پہلے آئی ٹی ایف کی درست پیش گوئی کرنے سے قاصر تھے۔

اس نئی تحقیق میں، انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور نانجنگ یونیورسٹی آف انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چینی محققین نے آئی ٹی ایف کے لیے تخمینہ اور پیش گوئی کا سسٹم وضع کرنے کے لیے ڈیپ لرننگ پر مبنی سیٹلائٹ ڈیٹا اور اے آئی ماڈلز کا استعمال کیا۔

محققین نے اے آئی ماڈل ڈیزائن کرنے کے لیے بحر ہند اور بحر الکاہل کے طاس کے درمیان سطح سمندرکے بلند ترین علاقوں کا استعمال کیا اور ماڈل کو سمندری ڈیٹا سیٹ کے ساتھ بہتر کیا۔

اس کے بعد محققین نے 1993 سے 2021 تک کے سیٹلائٹ ڈیٹا کو اس مدت کے دوران آئی ٹی ایف کی دوباریتیار کے لیے سسٹم میں داخل کیا۔تجربے کے نتائج بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ آئی ٹی ایف فیلڈ آبزرویشن ڈیٹا کے ساتھ انتہائی مطابقت رکھتے ہیں اس کے علاوہ اے آئی سسٹم سات ماہ قبل درست پیش گوئی بھی کر سکتا ہے۔

چینی محققین کی یہ تحقیق جرنل فرنٹیئرز ان میرین سائنس میں شائع ہوئی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم بحر ہند بحرالکاہل میں سمندری لہروں کے بہاو اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مطالعہ کے لیے ایک نیا آلہ فراہم کر سکتا ہے اور ایک ہی وقت میں سمندری مشاہدے کا کام آسانی سے کرسکتا ہے۔
ترجمہ۔تنویر ملک
https://wam.ae/en/details/1395303122074

Farrukh Tanveer Malik/ Katia El Hayek