Wed 01-02-2023 13:26 PM
دبئی، یکم فروری 2023 (وام) ۔۔ امارات این بی ڈی اثاثہ منیجمنٹ کے زیرانتظام شرعی کمپلینٹ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ،ای این بی ڈی آرای آئی ٹی نے دسمبر2022 تک اپنی خالص اثاثہ جات قدر (این اے وی) کا اعلان کیا ہے۔ای این بی ڈی آر ای آئی ٹی کی خالص اثاثہ جات قدر17کروڑ30لاکھ ڈالر(0.69 ڈالرفی شیئر) تک پہنچ گئی جو 31 دسمبر2021 کی 16کروڑ80لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔
بدھ کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ نتائج دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مسلسل مثبت پیش رفت اور اثاثہ جات کے انتظام کے موثر اقدامات سے ہونے والے فوائد کی عکاسی کرتے ہیں۔
مجموعی طور پر، لیزنگ کی مستحکم سرگرمیوں کے نتیجے میں آکوپینسی کی شرح 85 فیصد تک پہنچ گئی، جس سے مجموعی آمدنی میں بہتری کے ساتھ، جائیداد کے پورٹ فولیو کی قیمت میں سہ ماہی کے دوران مزید 0.5 فیصد یا18لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جو 31 دسمبر 2022 کو 36کروڑ50لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
اثاثہ جات کا فعال انتظام ایک ترجیح رہا اور دیکھ بھال اور جدت میں سرمایہ کاری کے نتیجے میں سہ ماہی کے دوران الثريا نے 50 فیصد آکوپینسی سے زیادہ کی شرح حاصل کی،ڈی آئی ایف سی میں قدر کے لحاظ سے برج ضمان آر ای آئی ٹی کا تیسرا سب سے بڑا اثاثہ ہے، جس کی آکوپینسی کی شرح 83 فیصد قبضے تک پہنچ گئی ہے۔
امارات این بی ڈی اثاثہ مینجمنٹ میں ریئل اسٹیٹ کے سربراہ، انتھونی ٹیلر کا کہنا ہےکہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ لیزنگ کی مستحکم کارکردگی اور پورے پورٹ فولیو کے ساتھ ساتھ رینٹل شرحوں میں بہتری کے ساتھ قیمتوں میں بہتری آرہی ہے۔ سہ ماہی کے دوران حاصل کردہ پورٹ فولیو آکوپینسی کی سطح 85 فیصد گزشتہ 24 ماہ کے دوران دبئی میڈیا سٹی میں الثریا اور ڈی آئی ایف سی میں برج ضمان کے ساتھ کی گئی تزئین و آرائش میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے فائدہ کا ثبوت ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303124107