جمعہ 31 مارچ 2023 - 7:18:19 شام

چینی سائنسدانوں نے زمین کے پلازما کرہ میں چاند کی کشش کے اثرات دریافت کرلیے


بیجنگ، یکم فروری، 2023 (وام) ۔۔ چینی اور بین الاقوامی سائنسدانوں کے ایک گروپ نے زمین کے پلازما کرہ میں چاند کی کشش سے پیدا ہونے والی لہروں کے سنگل درایفت کیے ہیں، یہ مقناطیسی کرہ ٹھنڈے پلازما سے بھرا ہوا ہے۔

شنہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیچر فزکس میں شائع ہونے والی یہ تحقیق شانڈونگ یونیورسٹی،چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ جیو فزکس اور دیگر اداروں کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ہے۔

ٹیم نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران 10 سے زائد سیٹلائٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ پلازما کرہ میں قمری کشش سے پیدا ہونے والے سگنل میں الگ الگ روزانہ اور ماہانہ وقفے ہوتے ہیں، جو دوسرے خطوں میں پہلے دیکھے گئے قمری لہر کے اثرات سے مختلف ہیں۔

تحقیق کے یہ نتائج دوسرے سیاروں کے سسٹمز میں مستقبل کی تحقیق کے لیے اہم معلومات فراہم کرتے ہیں اور زمین اور چاند کے آپس کے تعلق کے بارے میں ہماری معلومات اور تفہیم میں اضافہ کرتے ہیں۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303124235

Farrukh Tanveer Malik