بدھ 22 مارچ 2023 - 12:41:18 صبح

وام کے وفد کا پانامہ میں میڈیا اداروں کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

  • وفد "وام" يبحث آفاق التعاون الثنائي مع المؤسسات الإعلامية في بنما

ویڈیو تصویر

پانامہ، 2 فروری، 2023 (وام) ۔۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کے وفد نے، ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الریسی کی سربراہی میں پانامہ میں متعدد میڈیا اداروں کے ساتھ وام کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پانامہ کے اپنے دورے کے دوران، وام کے وفد نے نومبر 2022 میں ابوظہبی میں منعقد ہونے والی گلوبل میڈیا کانگریس کے پہلے ایڈیشن کے نتائج اور ایکسپو دبئی سٹی میں منعقد ہونے والے کاپ28 میں پانامہ کی میڈیا تنظیموں کی شرکت کا جائزہ لیا۔

کولمبیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور پانامہ میں نان ریزیڈنٹ سفیر سالم راشد العويس کے ہمراہ وفد نے میڈ کام میڈیا گروپ کا دورہ کیا، جو وام کا شراکت دار اور پانامہ کا سب سے بڑا میڈیا ادارہ ہے اس میں چھ ٹیلی ویژن اسٹیشنز اور تین ریڈیو اسٹیشن کام کررہے ہیں۔ ملاقات میں دونوں میڈیا اداروں کے درمیان موجودہ شراکت داری کو بڑھانے کے لیے دستیاب مواقع کا جائزہ لیا۔ وام کے وفد نےٹیلی ویژن نیٹ ورک ٹی وی این کا بھی دورہ کیا۔

وفد نے La Prensa Newspaper, La Estrella de Panamá,
Sistema Estatal de Radio y Televisión (SERTV) پبلک ٹیلی ویژن کا بھی دورہ کیا اور تعاون کے تین الگ الگ معاہدوں پر دستخط کیے۔

الریسی نے کہا کہ وام کے وفد کے لاطینی امریکہ میں میڈیا اداروں کے دورے بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے اس کے وژن کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل میڈیا کانگریس نے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے اور خطے اور پوری دنیا میں میڈیا کے مستقبل کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم پیش کیا۔

گلوبل میڈیا کانگریس کے دوسرے ایڈیشن کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے، الریسی نے اس کانگریس کو زبردست کامیاب بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کانگریس کے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وام کی خواہش کو اجاگرکیا۔

متحدہ عرب امارات اس سال فریقین کی کانفرنس (کاپ28) کے 28ویں اجلاس کی میزبانی کرنے کی تیاریوں میں مصرف ہے ، الریسی نے اس اہم ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں میڈیا کے کلیدی کردار پر زور دیا، جو کہ کلائمیٹ ایکشن میں سب سے بڑا بین الاقوامی ایونٹ ہے۔

وام کے ڈائریکٹر جنرل نے دورہ کے دوران امارات نیوز ایجنسی کے وفد کی معاونت کرنے پر سفیر سالم راشد العويس کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمہ۔تنویرملک
http://wam.ae/en/details/1395303124469

Farrukh Tanveer Malik