متحدہ عرب امارات کے صدر کی ہدایت پر شام اور ترکیہ میں آپریشن 'گیلنٹ نائٹ/2' کا آغاز

متحدہ عرب امارات کے صدر کی ہدایت پر شام اور ترکیہ میں آپریشن 'گیلنٹ نائٹ/2' کا آغاز

متحدہ عرب امارات کے صدر کی ہدایت پر شام اور ترکیہ میں آپریشن 'گیلنٹ نائٹ/2' کا آغاز

ابوظہبی، 6 فروری، 2023 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے شام اور ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے آپریشن "گیلنٹ نائٹ/2" شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپریشن میں مسلح افواج، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون، خلیفہ بن زاید آل نھیان فاؤنڈیشن اور امارات ہلال احمر شامل ہیں۔

شام اور ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری ردعمل کے تحت انسانی اور طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

دریں اثنا، ایک طیارہ ابتدائی طبی امداد لے کر ابوظہبی سے ترکیہ کے جنوبی اڈانا ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا، امداد میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں، عملہ اور طبی سامان شامل ہے۔

ترجمہ۔تنویرملک

https://www.wam.ae/en/details/1395303125684