متحدہ عرب امارات کے صدر کا شام اور ترکیہ کے صدور کو فون،تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا

ابوظہبی، 6 فروری، 2023 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے شام کے صدر بشار الاسد اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو علیحدہ علیحدہ فون کال کی ہے۔

صدر عزت مآب نے شام اور ترکیہ کے صدور، ان کے عوام اور دونوں ممالک میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی مدد کی پیشکش کرتے ہوئے یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے شام اور ترکیہ کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ان کی کوششوں میں ہر بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ شام اور ترکیہ کے صدور نے عزت مآب کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303092242