اماراتی ریسکیو عملے نے ترکی میں شامی خاندان کو ملبے سے نکال لیا

اماراتی ریسکیو عملے نے ترکی میں شامی خاندان کو ملبے سے نکال لیا

اماراتی ریسکیو عملے نے ترکی میں شامی خاندان کو ملبے سے نکال لیا

اماراتی ریسکیو عملے نے ترکی میں شامی خاندان کو ملبے سے نکال لیا

انقرہ، 8 فروری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے " گیلنٹ نائٹ/2" آپریشن کے تحت ترکی میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد اماراتی سرچ اینڈ ریسکیو عملے نے ایک شامی خاندان ملبے سے نکال لیا۔ امارات نیوز ایجنسی (وام ) کے ساتھ صوبہ کہرامانماراس میں پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں ایک شامی خاندان میں شامل ماں، بیٹے اور دو بیٹیوں کو ان کے گرے ہوئے گھر کے ملبے سے بحفاظت نکالا گیا۔ ان کی مکمل طبی بحالی جاری رکھنے کے لیے قریبی اسپتال بھیجے جانے سے پہلے اماراتی طبی ماہرین نے خاندان کی فوری مدد کی۔ خاندان کے افراد کو ملبے تلے سے نکالنے کے عمل کے دوران اماراتی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی شاندار کاوشوں اور اعلیٰ سطح پیشہ ورانہ مہارت کو اس خاندان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے کو سراہا۔ انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں ترک حکام کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ ترجمہ :ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303126545